اسلام آباد( قدرت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ سرمایہ کاری کیلئے تیار بیٹھے ہیں خیبر پختونخوا میں اتنا پیسہ لاکر دکھاﺅں گا کہ اس ملک کو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی ان کے بقلو مجھے ایک شخص نے 15کروڑ روپے کی آفردی ۔نجی ٹی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ تبدیلی پہلے ذہن میں آتی ہے اور پھر زمین پر آتی ہے میں سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں انہوںنے کہاکہ معاشی تباہی سے پہلے اخلاقی تباہی آتی ہے ہم اخلاقی طور پر تباہ ہوچکے ہیں مخصوص لوگوں نے اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے ن لیگ کی حکومت میں لوڈشیڈنگ کم نہیں ہوگی بلکہ بڑھے گی عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا خود اپنے ارکان پر کنٹرول نہیں ان سے درخواست ہے کہ مجھ پر کوئی احسان نہ کریں تحریک انصاف کے سربراہ نے اس بات کو دہرایا کہ مئی سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے


Similar Threads: