کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف لکھے گئے برطانوی ہائی کمیشن کو خط کے جواب میں ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غوری نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو الطاف حسین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ الطاف حسین کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے پر امریکہ نوٹس لے۔
بابر غوری کی جانب سے خط میں رچرڈ اولسن کو کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الطاف حسین پر دہشت گردی کے الزامات لگائے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ خود طالبان کے حمایتی ہیں۔سب سے پہلے عمران خان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین جمہوری سوچ کے مالک ہیں جبکہ ان پر دہشت گردی کے الزامات لگانا زیادی ہے۔بابر غوری نے مزید کہا کہ عدالتوں سے فرار کے بعد سیتا وائٹ ابھی تک باپ سے محروم ہے ۔امریکی حکومت کو چاہیئے کہ امریکی عدالت کے فیصلے کے مطابق سیتا وائٹ کو اس کے باپ سے ملوایا جائے اور اس عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔ ۔
Similar Threads:
اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
پڑھنے میں سیکنڈ
سوچنے میں منٹ
سمجھنے میں دِن
مگر
ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے
IK Always Such kahta hey Aj Tak Aj TAk Aj tak ksi ne Altaf k elaaf kuch ni bola na sach kaha just IK ne kaha IK is Brave Leader
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks