Quote Originally Posted by saba View Post
غزل

جب سےرہنے لگاہےتو مجھ میں
جی اٹهی خواہش نمو مجھ میں

ہجر بهی اب وصال جیسا ہے
آگئ ہے جو تیری خو مجھ میں

درد اٹهتا ہے کیوں مرے دل میں
کیوں مچلتا ہے یہ لہو مجھ میں

آئنہ جهوٹ بولتا ہے کیا؟
عکس ہے تیرا ہو بہو مجھ میں

اور تو کچھ نہیں بچا مجھ میں
ہے فقط تیری آ رزو مجھ میں

ہے ستم گر یہ خامشی کتنی
گونجتی ہے یہ کو بکو مجھ میں



میں ترے بن بهی زندہ رہ لوں گی
اب بهیزندہ ہےجستجو مجھ میں

دکھ ہواؤں کے سن رہی ہوں میں
ہے صبا آج رو برو مجھ میں
بہت ہی عمدہ - تخلیق سے بھرپور اور بیحد پختہ -

خوش آمدید -آپ اور آپ کی لاجواب شاعری -

لکھتی رھیے گا -