SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: اردو پر فارسی اور عربی زبان اثرات

    1. #1
      New Member Saeed's Avatar
      Join Date
      Dec 2014
      Posts
      7
      Threads
      1
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      0 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      اردو پر فارسی اور عربی زبان اثرات

      السلام علیکم !میں یہ تھریڈ اس وجہ سے شروع کر رہا ھوں تاکہ دیکھا جا سکے اردو پر دوسری زبانوں کے کتنے اثرات ہیں ۔اردو میں عربی اور فارسی لفظوں کتنے فیصد استعمال ہوتے ہیں ۔چلیں اپ بتائیں اپ کوئی ایسا لفظ معلوم ہے ؟ جو اپ سمجھتے ہیں یہ اردو کا لفظ ہے ؟ ہماری عدالتیں کثرت سے استغاثہ کا لفظ استعمال کرتی ہیں یہ ایک مثبت بحث ہے اس بحث میں کسی زبان یا طبقے کو نشانہ بنانا نہیں ہے بلکہ یہ دیکھنا ہے ہم کتنے فیصد عربی انگریزی سرائیکی الفاظ اپنی روز مرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں چلیں دیکھتے ہیں استغاثہ کس زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی کیا ہیں استغاثہ عربی زبان کا لفظ ہے اور عربی میں اسکوں نجدہ کہا جاتا ہے انگریزی میں اس کے معنی یہ ہیں
      Call for Help
      Appeal for Aid

      فارسی میں اس کے معنی کچھ یوں ہیں
      استغاثه
      (اِ تِ ثِ) [عربی استغاثة ]
      ۱- (مصدر متعدی) دادخواهی کردن، یاری طلبیدن.
      ۲- (اِمص.) دادخواهی.
      ۳- زاری، تضرع.



      سرائیکی میں استغاثہ کے معنی
      سرائیکی میں استغاثہ کو ونگار کہا جاتا ہے ونگار اصل میں کسی کو مدد کیلئے پکارنے کے معنی میں استعمال ھوتا ہے


      Similar Threads:
      Last edited by Admin; 01-03-2015 at 07:04 PM.

    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474854

      Re: اردو پر فارسی اور عربی زبان اثرات

      Bht e Khubsoorat apne ye information Share ki hey ....

      Mazeed Sharing ka Intezar rae ga Saeed sab


    3. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: اردو پر فارسی اور عربی زبان اثرات

      bohat khoob


    4. #4
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اردو پر فارسی اور عربی زبان اثرات

      وعلیکم السلام بہت عمدہ شئیرنگ۔

      (1) غیر زبان کے لفظ پر کسی اور زبان کے قاعدے سے تصرف کر کے نیا لفظ بنانا۔ اس کی بعض مثالیں حسب ذیل ہیں:
      * فارسی لفظ "رنگ" پر عربی کی تاے صفت لگا کر "رنگت" بنا لیا گیا۔
      * فارسی "نازک" پر عربی قاعدے سے تاے مصدر لگا کر "نزاکت" بنا لیا گیا۔
      * عربی لفظ "طرفہ" پر فارسی کی علامت فاعلی لگا کر "طرفگی" بنایا گیا۔
      * فارسی لفظ "دہ /دیہہ" پر عربی جمع لگا کر "دیہات" بنایا اور اسے واحد قرار دیا۔
      *
      عربی لفظ "شان" کے معنی بدل کر اس پر فارسی کا لاحقۂ کیفیت لگایا اور "شاندار" بنا لیا۔
      * عربی لفظ "نقش" پر خلاف قاعدہ تاے وحدت لگا کر "نقشہ" بنا یا، اس کے معنی بدل دیے، اور اس پر فارسی لاحقے لگا کر "نقشہ کش/نقش کشی؛ نقشہ نویس/ نقشہ نویسی؛ نقشہ باز" وغیر بنا لیے۔
      * عربی لفظ "تابع" پر فارسی لاحقہ "دار" لگا لیا اور لطف یہ ہے معنی اب بھی وہی رکھے کیوں کہ "تابع" اور "تابع دار"
      ہم معنی ہیں۔

      (2) غیر زبان کے لفظ پر اپنی زبان کے قاعدے سے تصرف کرنا۔ اس کی بعض مثالیں حسب ذیل ہیں:
      * عربی "حد" پر اپنا لفظ "چو" بمعنی "چار" اضافہ کیا ، پھر اس پر یاے نسبتی لگا کر "چو حدی" بنا لیا۔
      * عربی لفظ "جعل" کے معنی تھوڑا بدل کے اس پر اردو کی علامت فاعلی لگا کر "جعلیا" بنایا گیا۔ فارسی کی علامت فارعلی لگا کر "جعل ساز" بھی بنا لیا گیا۔
      * عربی لفظ "دوا" کو "دوائی" میں تبدیل کر کے اس کی جمع اردو قاعدے سے "دوائیاں" بنی۔
      * فارسی لفظ "شرم" پر اپنا لاحقۂ صفت بڑھا کر "شرمیلا" بنا لیا۔
      * فارسی لفظ "بازار" پر اردو لفظ "بھاؤ" لگا کر اردو قاعدے کی اضافت بنا لی گئی؛ "بازار بھاؤ"۔

      (3) اپنی زبان کے لفظ پر غیر زبان کا قاعدہ جاری کر کے نیا لفظ بنا لینا۔ بعض مثالیں حسب ذیل ہیں:
      * "اپنا" میں عربی کی تاے مصدری اور اس پر ہمزہ لگا کر "اپنائیت" بنایا گیا۔ لکھنؤ میں "اپنایت" بولتے تھے لیکن بعد میں وہاں بھی "اپنائیت" رائج ہوگیا۔ "آصفیہ" میں "اپنائیت" ہی درج ہے۔
      * اردو کے لفظ پر "دار" کا فارسی لاحقہ لگا کر متعدد لفظ بنائے گئے؛ "سمجھ دار، چوکیدار، پہرے دار" وغیرہ۔
      * اردو کے لفظ "دان" کا لاحقہ لگا کر بہت سے لفظ بنا لیے گئے ، جیسے:" اگردان، پیک دان، پان دان " وغیرہ۔

      (4) غیر زبان کے لفظ سے اپنے لفظ وضع کرلینا۔ بعض مثالیں حسب ذیل ہیں:
      * مصدر "گرم" سے "گرمانا"؛"شرم" سے "شرمانا" وغیرہ۔
      * اسم "نالہ" سے "نالش"؛ "چشم" سے "چشمہ(بمعنی عینک)" وغیرہ۔
      * صفت "خاک" سے "خاکی" (رنگ، انگریزی میں Khaki کا تلفظ "کھیکی")

      (5) غیر زبان کے طرز پر نئے لفظ بنا لینا۔ مثلاً حسب ذیل لفظ فارسی / عربی میں نہیں ہیں، اردو والوں نے وضع کیے ہیں:
      * بکر قصاب؛ دل لگی؛ دیدہ دلیل؛ ظریف الطبع؛ قابو پرست؛ قصائی؛ ہر جانہ؛ یگانگت وغیرہ۔

      (6) اپنا اور غیر زبان کا لفظ ملا کر، یا غیر زبان کے دو لفظ ملا کر اپنا لفظ بنا لینا، مثلاً:
      آنسو گیس (اردو، انگریزی)؛ بھنڈے بازار (اردو، فارسی)؛ خچر یاتری (اردو ، انگریزی)؛ خود غرض (فارسی، عربی)؛ گربہ قدم (فارسی، عربی) وغیرہ








    5. #5
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: اردو پر فارسی اور عربی زبان اثرات

      wah
      zabardast
      bohat achi sharing


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •