
Originally Posted by
patriot19472001
١- آپ شرارتی کس قدر ہیں ؟بچپن کا کوئی واقعہ ؟ شرارتی بس باتوں کی حد تک ہوں. ویسے بچپن میں
ٹیکسی اور رکشہ والے کو روڈ کی دوسری طرف سے آواز دے کر اس طرف بلواتی تھی. پھر پوچھتی تھی کے فلاں جگہ جانا ہے، وہ کہتا تھا جی جانا ہے. تو میں کہتی
تھی جانا ہے تو جا .
٢- سٹار پر پر یقین رکھتی ہیں ؟ ہاں تو کیوں اور نہیں
تو کیوں ؟
ستارہ پر یقین نہیں رکھتی ہوں، بس سٹارز کے بارے میں پڑھنے کی حد تک شوق ہے. کیوں کے تقدیر میں کیا ہے یہ الله پاک کے علاوہ کوئی نہیں جانتا. ستاروں سے نصیب کا حال جاننا شرک کرنا ہے. الله پاک معاف فرمائے آمین .
٣- اگر آپ کو موقع ملے تو کون سی تین خواہشات پوری
کرنا چاہیں گی ؟
حج ، طالبان سے ملاقات ، امریکا میں اسلامی نظام کا نفاز .
٤- آپ کی نظر میں اعتماد کیا ہے ؟
اعتماد دو طرح کے ہوتے ہیں ، ایک اعتماد وہ جو دنیا میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے لئے ہوتا ہے، وہ میرے خیال میں ہر انسان میں ضرور ہونا چاہئے. کیوں کہ جب آپ کسی قابل ہیں تو ہیں، پھر جھجھک دیکھا پر پیچھے کیا ہٹنا . دوسرا اعتماد خود اعتمادی ہے دنیاوی نظر سے . اس لحاظ سے میری نظر میں خود اعتماد وہ ہے جو الله پاک کی نعمتوں پر شاکر ہے ، جو شاکر نہیں وہ ہر وقت زندگی میں کچھ کمی کی سوچ ہی میں مبتلا رہتا ہے .
٥- کوئی ایسی چیز جس کے بغیر گزارا مشکل ہے ؟
ویسے تو میں کسی بھی چیز کو اپنی کمزوری نہیں بناتی . مگر اکیلے پن میں کمپوٹر کا پاس نہ ہونا بری کمی لگتی ہے .
٦
- شدید غصے کی صورت میں کیا کرتی ہیں ؟
٧. میرے الله پاک کا بڑا کرم ہے کہ شدید غصّے میں مبتلا نہیں ہوتی ہوں. زندگی میں شاید دو چار بار ہی شدید غصّہ آیا ہوگا. اس وقت اپنے منہ سے نکلے الفاظ پر دھیان دے رہی ہوتی ہوں، اور جو باتیں میں غلط کر رہی ہوتی ہوں، ان پی اسی وقت شرمندہ ہو رہی ہوتی ہوں. اسلئے کے آئندہ اپنی اس کمزوری کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دوں .
- کوئی ایسا واقعہ جو زندگی کو بدلنے کا باعث بنا ہو
؟. جب زندگی میں پہلی بار یہ محسوس ہوا کہ لوگ اکیلے پن میں بھی سکوں سے جینے نہیں دیتے ، اور انسان میں کوئی نہ کوئی کمی تلاش کر ہی لیتے ہیں ، تو زندگی کو ہر وقت مصروف رکھنے کا فیصلہ کر لیا ، اس مقصد کو اسلئے اپنایا کہ کوئی مجھ میں یہ کمی بھی نہ ڈھونڈھ سکے . اکیلے پن کی .اب میرے پاس وقت کم ہوتا ہے سب کے لئے.
٨- کبھی سچ بولنے کی وجہ سے کوئی نقصان اٹھایا ؟
٩. سچ بولنے پر کبھی کوئی نقصان ہوا بھی تو اسکا دکھ نہیں ہوا .
- آپ کے اعتماد کو جیتنا آسان ہے یا مشکل ؟
١٠- دل کی سچ بات کہوں تو بہت مشکل ہے .
- اگر کوئی ناراض ہو جائے تو کیسا لگتا ہے ؟
١١- اچھا نہیں لگتا .
- کھیلوں میں دلچسپی ہے ؟
١٢- کرکٹ دیکھنے کی حد تک ویسے کوئی خاص نہیں .
- اپنے بارے میں کوئی ایسا جملہ جو سننے میں اچھا
لگتا ہو ؟
١٣-صرف ایک جملہ جو دل کو سکون دیتا ہے وہ تب جب کوئی میرے کردار کی تعریف کرے.
- کوئی تین نصیحتیں مرد حضرات کے لئے
١- جوانی کو عیاشی میں نہ گزاریں
٢- اپنے والدین اور بیوی کے درمیان کوئی بھی اختلاف ہو پر مرد کو چاہئے کہ دونوں رشتوں کو بخوبی نبھائے . کسی کو اکیلا نہ کرے.
٣-کامیابی کو اپنی زندگی کا اولین مقصد سمجھے
١٤
- کوئی تین نصیحتیں خواتین کے لئے
١- خواتین کے لئے سب سے اھم انکا کردار ہے، اپنا کردار ہمیشہ اچھا رکھیں .
٢-بلا ضرورت دوسروں کے معاملات میں الجھ کر اپنی غیر ضروری رائے نہ دیں . اس سے لوگ آپ کے بارے میں غلط رائے قائم کر لیتے ہیں .
٣-حسن کی بجائے اپنی سیرت پر دھیان دیں .
١٥
- وہ ممبر جن سے ملاقات کی خواہش ہو ؟ (آپ کی استانی مامن مرزا کے علاوہ )
سب سے . میرے بس میں ہو تو سب سے ملوں خاص کر آپ اور بی ڈی انکل مامن مرزا ، امر عیار . ایک اور فرینڈ ہیں شاہد ، ایک ہیں تیمور ، اور کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا ذکر نا کروں تو ٹھیک .
Bookmarks