google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: میگا ارتھ:سیاروں کی ایک نئی قسم

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      میگا ارتھ:سیاروں کی ایک نئی قسم

      میگا ارتھ:سیاروں کی ایک نئی قسم


      امریکی خلائی سائنس دانوں نے سیاروں کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جسے ماہرینِ فلکیات نے ’میگا ارتھ‘ کا نام دیا ہے۔ ان میں سے ایک کیپلر 10 سی نامی سیارہ حجم میں زمین سے دو گنا ہے اور اس سے تقریباً 560 نوری سال دُور ہے۔ ماہرین کے مطابق میگا ارتھ ان سیاروں کو کہا جاتا ہے، جن کی سطح ہماری زمین کی طرح ٹھوس Megaearthہوتی ہے۔ تاہم ان کا حجم زمین سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔ سیاروں کی اس نئی درجہ بندی کی ضرورت اس وقت محسوس کی گئی ہے ،جب زمین کی طرح کا ہی ایک اور سیارہ دریافت کیا گیا ہے، جس کا حجم زمین کے مقابلے میں 17 گنا زیادہ ہے۔ کیپلر 10 سی نامی یہ سیارہ ایک ایسے سورج کے مدار میں گردش کر رہا ہے، جو ہم سے تقریباً 560 نوری سال دور ہے۔ سائنس دانوں نے شہر بوسٹن میں امریکی خلائی سوسائٹی کے اجلاس میں اس سیارے کی تفصیلات بتائیں۔ تاہم انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس سیارے کے بارے میں بہت سے معاملات ان کی سمجھ میں نہیں آ رہے۔ بہت سے سائنس دانوں کا آج تک یہی خیال رہا ہے کہ اتنے بڑے حجم کے سیارے اپنی کشش ثقل کی وجہ سے اتنی ہائیڈروجن گیس جمع کر لیں گے کہ وہ ہمارے نظامِ شمسی کے سیاروں نیپچون یا مشتری جیسے ہو جائیں گے۔ ہارورڈ سمتھسونیئن سنٹر فار ایسٹرو فزکس کے پروفیسر دمیتر ساسیلوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سیارے کے لیے ’گاڈزیلا آف ارتھس‘ کی اصطلاح بھی استعمال کی گئی ہے۔ کیپلر 10 سی نام سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سیارے کی دریافت امریکی خلائی ایجنسی کی کیپلر خلائی دور بین کے ذریعے کی گئی ہو گی۔ یہ دور بین مختلف ستاروں کی روشنی میں معمولی سی کمی کی مدد سے ان کے سامنے سے گزرنے والے سیاروں کو دیکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس طریقے سے نئے دریافت کیے گئے اس سیارے کا قطر 29000 کلو میٹر معلوم ہوا ہے جو کہ زمین کی چوڑائی سے دگنا سے بھی زیادہ ہے۔ تاہم اس کی کمیت کا پتہ نہیں چلا۔ قطر اور کمیت کو ملا کر معلوم یہ ہوا ہے کہ کیپلر 10 سی گیس کا نہیں بلکہ انتہائی ٹھوس مواد کا بنا ہوا ہے۔ )انٹرنیٹ سے ماخوذ( ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: میگا ارتھ:سیاروں کی ایک نئی قسم

      Bohat Khoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •