کُچھ محبتیں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں، خاموش خاموش لیکن اِن کی مہک اِن کے ہونے کی پہچان ہوتی ہے۔ کچھ محبتیں لپکتے شعلوں کی طرح ہوتی ہیں کہ اِن میں جلنے والے خود بھی جلتے ہیں اور اِن کے قریب رہنے والے بھی یہ تپش محسوس کرتے ہیں تو اِظہار کی ضرورت بھی کہاں رہتی ہے۔ کچھ محبتوں میں ندی سی روانی ہوتی ہے اور کچھ میں میدانی دریاؤں سی طغیانی، کچھ ٹوٹنے والے تاروں کی طرح ہوتی ہیں آناً فاناً چمک کر فنا ہو جانے والی محبتں
کچھ محبتیں قطبی سِتاروں کی طرح پائیدار اور مستقل راہ دِکھانے والی ہوتی ہیں، کچھ اندھیروں میں روشنی بن کر جگمگانے والی محبتیں، کچھ آبشاروں کی طرح ہوتی ہیں کہ جب نِچھاور ہوتی ہیں تو شور مچاتی اور دندناتی ہیں۔۔۔ اور کچھ دُور پربتوں کے دامن سے پھوٹنے والے جھرنون کی طرح ٹھنڈی میٹھی، دھیمی دھیمی شفاف محبتیں جو جینے کا عزم عطا کرتی ہیں
Similar Threads:



 Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
 
				Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out  
		
		 
			
			
 
					
						 
					
						 Reply With Quote
  Reply With Quote 

 
			
 Originally Posted by Armaan Arshad
 Originally Posted by Armaan Arshad
					
 

Bookmarks