google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: قدیم مطبوعہ کتب پر مرقوم حواشی

    Hybrid View

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      قدیم مطبوعہ کتب پر مرقوم حواشی


      قدیم مطبوعہ کتب پر مرقوم حواشی


      کسی قدیم تحریر' چیز یا کوئی نشان' جہاں عصر رواں کے لیے تبرک کی حیثیت رکھتا ہے' وہاں اس عہد کے متعلق معلومات' فکری رجحانات' عمومی انداز و اطوار وغیرہ کے متعلق' آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ میں' اپنے والد مرشدی حضرت سید غلام حضور المعروف بہ باباجی شکرالله مرحوم کی باقیات' جن میں قدیم مطبوعہ کتب' قلمی نسخے اور قلمی قرآن مجید ہیں' کو محفوظ کرنے کی سعی کر رہا ہوں۔ الله مجھے اس کار خیر کو دیانت داری سے' انجام دینے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔ پرانی کتب کے کچھ حواشی پیش کر رہا ہوں۔ یہ حواشی تین شخصیات کے قلم کا نتجہءخیر ہیں:
      مرشدی حضرت سید غلام حضور المعروف بہ باباجی شکرالله مرحوم متوفی 1988
      حضرت سید علی احمد' مرشدی حضرت سید غلام حضور المعروف بہ باباجی شکرالله مرحوم کے والد گرامی متوفی 1907
      حضرت سید غلام محمد' حضرت سید علی احمد کے دادا جان یعنی حضرت سید عبدالرحمن کے والد صاحب

      ان حواشی کی حیثیت جہاں بزرگوں کی نشانی کی ہے' وہاں ان میں کام کی معلومات بھی دستیاب ہوتی ہیں:
      1- یہ کتاب فلاں سن میں فلاں کی ملکیت میں رہی۔
      2- فارسی اشعار درج ہیں' جو متعلقہ شخصیت کے نظریہ اور عقیدہ کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔
      3- یہ کتب مذہب اور حکمت سے متعلق ہیں۔
      4- نسخے درج ہیں' جس سے اندازہ ہوتا ہے' کہ انہیں حکمت سے دلچسپی تھی۔
      5- رائج الوقت خط کا اندازہ ہوتا ہے۔
      6- حضرت سید علی احمد کے دو جگہ پر دستخط ہیں۔ ایک جگہ اردو میں' تو دوسری جگہ انگریزی میں۔ ان کی تحریریں عربی' فارسی اور پنجابی میں ملی ہیں۔ دو جگہ انگریزی میں دستخط ملنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ انگریزی بھی جانتے تھے۔ خوب صورت ہینڈ رائٹنک ہے۔
      7- حضرت سید علی احمد شجرہ کا نسب درج ہے۔
      8- دو ایک یاد داشتیں ہیں۔
      9- دو جگہ تاریخ درج ہے' ایک جگہ 18 پھاگن 1958' دوسری جگہ 9 فروری 1894 درج ہے۔ دوسری جگہ تاریخ کے ساتھ' لفظ کو درج ہے' اس سے آگےصفحہ پھٹٹا ہوا ہے۔ گویا یہ کسی واقعے یا معاملے کی طرف اشارہ ہے۔
      10- ایک جگہ مرشدی حضرت سید غلام حضور المعروف بہ باباجی شکرالله مرحوم نے' اپنے قلم سے اپنا ایڈریس لکھا ہے۔ یہ نیلی روشنائی سے ہے۔
      11- دو جگہ خط ہیں۔ مختصر مختصر' ایک اردو اور دوسرا فارسی میں ہے۔ کتاب کے حاشیے میں خط' نئی بات ہے۔ یہ کبھی دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔
      12- کچھ جگہوں پر' کچی پنسل کا استعمال ہوا ہے' گویا کچی پنسل رواج میں تھی۔

      یہ حواشی کسی کے کام کے نہ بھی نکلیں' تو بھی' ان کی قدیم تحریر ہونے کے حوالہ سے' حیثیت کو نظر انداز کرنا سراسر زیادتی ہو گی۔


      Similar Threads:
      Attached Images Attached Images

    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قدیم مطبوعہ کتب پر مرقوم حواشی

      Masha ALLAH

      Awsome sharing sir....[-O


    3. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: قدیم مطبوعہ کتب پر مرقوم حواشی

      shukarriya janab


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •