google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: دنیا کی عظیم ایجاد...ریڈار

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دنیا کی عظیم ایجاد...ریڈار

      دنیا کی عظیم ایجاد...ریڈار


      یاسر جواد
      رابرٹ واٹسن واٹ نامی شخص نے 1915ء میں اس پرکام شروع کیا ***** لوگوں کا خیال ہے کہ برطانیہ کی جنگ کے دوران برطانوی فائٹر پائلٹوں نے ہی فضائی جنگ جیت کر جرمنی کے خلاف برطانیہ کو فتح دلائی تھی۔ جیساکہ وزیر اعظم وِنسٹن چرچل نے کہا ’’کبھی بھی چند ایک لوگوں نے بہت سوں کی خاطر اتنا کچھ نہیں کیا‘‘ لیکن ملک کو بچانے کے عمل میں ایک اور چیز کا ہاتھ تھا اور یہ دلیل دی جا سکتی ہے کہ اس کے بغیر برطانیہ جنگ ہارجاتا۔ یہ چیز تھی ’’ریڈار‘‘ دوسری عالمی جنگ کے آغاز میں اتحادی فوجیوں کو محفوظ رکھنے میں جس طرح اچانک پنسلین نے کردار ادا کیا اسی طرح ریڈار بھی اچانک منظر عام پر آیا۔ تاہم ریڈار جنگ میں استعمال کی غرض سے ایجاد نہیں کیا گیا تھا۔ اسے متعدد سائنسدانوں نے بنایا، لیکن اہم ترین شخص رابرٹ واٹسن واٹ نامی سکاٹش تھا ،جس نے 1915ء میں اس پرکام شروع کیا۔ واٹسن واٹ نے جنگی مقاصد کو ذہن میں رکھ کر اس پر کام کا آغاز نہیں کیا تھا۔ وہ Brcehin ، سکاٹ لینڈ میں پیدا ہوا اور ریڈیو ٹیلی گرافی میں دلچسپی رکھتا تھا۔ انجام کار وہ لندن موسمیاتی آفس میں پہنچا اور ریسرچ سائنس دان بن گیا۔ ہوائی جہازوں کا استعمال بڑھتا جا رہا تھا، اس لیے انہیں طوفانوں اور دیگر قسم کے متلاطم موسمی حالات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت تھی۔ اس نے ایک ابتدائی قسم کے ریڈار پر کام کیا اور 1920ء کی دہائی کے اوائل میں ’’نیشنل فزیکل لیبارٹری‘‘ کے ریڈیو سیکشن میں شمولیت اختیار کی جہاں مطالعہ کیا اور بحر پیمائی آلات اور ریڈیو مینارۂ نور (Beacon) بنائے۔ ریڈار کا بنیادی اصول کافی حد تک و ہی ہے جس کے تحت چمگادڑریں سامنے آنے والی چیزوں کاسراغ لگاتی ہیں۔ ایک انٹینا ریڈیو لہریں نشر کرتا ہے اور جو راستے میں آنے والی کسی چیز سے ٹکرا کر واپس پلٹتی ہیں۔ اس طرح یہ اندازہ لگانا ممکن ہوتا ہے کہ وہ چیز کتنی دور ہے۔ آخرکار ایک عسکری ہتھیار کے طور پر ریڈار کو استعمال کرنے کا سوچا گیا اور متعدد کمپنیوں نے فوراً اس پر کام شروع کر دیا (بشمول کچھ جرمن کمپنیوں کے)۔ واٹسن واٹ کو و زارتِ فضائیہ اور وزارتِ ائیر کرافٹ پروڈکشن میں عہدہ دیا گیا۔ اسے ریڈار بنانے کے لیے ہر قسم کی سہولت میسر تھی۔ 1935ء میں اس نے ایسا ریڈار تیار کر لیا تھا جو 40 میل سے دور آتے ہوئے ائیر کرافٹ کا سراغ لگا سکتا تھا۔ دو برس بعد برطانیہ میں ریڈار کا پورا نیٹ ورک قائم ہو چکا تھا۔ ریڈار میں ایک نقص موجود تھا۔ برقناطیسی (الیکٹرومیگنیٹک) لہریں سلسلہ وار صورت میں نشر کی جاتی تھیں جو آبجیکٹ کی موجودگی کا تو پتہ لگا لیتی تھیں مگر اس کی درست سمت معلوم کرنا ممکن نہ تھا۔ پھر 1936ء میں Pulsed ریڈار بنانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کے سگنل مخصوص وقفے کے بعد جاتے تھے۔ یوں ٹارگٹ کی رفتار اورسمت کا تعین کرنا ممکن ہو گیا۔ 1939ء میں ایک اور نہایت اہم کامیابی حاصل کی گئی: ایک ہائی پاور مائیکرو ویو ٹرانسمٹر کو مکمل کیا گیا۔ اس کی اصل برتری بالکل درست نتائج فراہم کرنا تھی۔ اس نے برطانیہ کو باقی دنیا پر فوقیت دلا دی۔ موسمی حالات بھی اس پر اثرانداز نہیں ہوتے تھے۔ نیز اس کے لیے ایک نسبتاً چھوٹا انٹینا درکار تھا۔ لہٰذا جہازوں اور دیگر چیزوں پر بھی ریڈار نصب کیے جانے لگے۔ عملی فوائد بہت سے تھے۔ اس کی وجہ سے برطانیہ کو جرمن فضائیہ کے ساتھ لڑائی میں اپنے جہاز بالکل درست سمت میں بھجوانے کی قابلیت حاصل ہو گئی۔ آخر کار جرمنی کو صرف رات کے وقت ہی پروازیں کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ تب تک برطانیہ نے اپنے جہازوں میں چھوٹے چھوٹے مائیکرو ویو یونٹ نصب کر لیے تھے اور لڑاکا طیاروں کے پائلٹ رات کے وقت جرمن بمبار جہازوں کی پوزیشن معلوم کرنے اور ان پرحملہ کرنے کے قابل ہو گئے۔ بلاشبہ ریڈار کے بہت سے سویلین استعمالات بھی ہیں۔ موسمیات میں اس کا عمل دخل بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ طوفانوں اور آندھیوں کا پتہ لگا سکتا ہے۔بحری، فضائی اور خلائی سفر میں بھی اس سے کام لیا جاتا ہے۔ دور دراز ستاروں اور سیاروں کے بارے میں معلومات اورتصاویر اسی کے ذریعے لی جا رہی ہیں۔ (دنیا کی 100عظیم ایجادات سے ماخوذ) ٭…٭…٭




      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: دنیا کی عظیم ایجاد...ریڈار

      Bohat Khoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •