SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ماضی کو بھول جائو...!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ماضی کو بھول جائو...!

      یک ماہر نفسیات دان جو غمزدہ لوگوں کا علاج کرنے کا پچیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے ان لوگوں سے عموماً جو لفظ سنا ہے وہ ہے ’’کاش‘‘۔ ایسے غمزدہ بیما رلوگ ماضی کے تلخ واقعات کو اپنے ساتھ چمٹائے رکھتے ہیں۔ اس وجہ سے ان میں چڑچڑاپن پید اہو جاتا ہے اگر کوئی انہیں ناخوشگوار بات کہہ دے تو وہ فوراً آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے ماں باپ سے بھی ناراض ہوتے ہیں۔ وہ اپنی ناکامی کا ذمے دار اپنے ماں باپ کو ٹھہراتے ہیں۔ماضی کو یاد رکھنے والوں کی زندگی مسلسل مسائل، مشکلات، پریشانیوں اور عارضی ناکامیوں سے پر ہو گی ایسے لوگوں کی زندگی میں غیرمتوقع واقعات اور مایوسیاں عام سی بات ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کو اپنی سوچ میں تبدیلی لا کر اپنی زندگی تبدیل کرنا چاہیے۔ اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ ان مسائل اور مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مصمم ارادہ کریں تو تب ان کے ساتھ ایسے معاملات پیش نہیں آئیں گے اگرماضی کو یاد رکھا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ماض کے غلام ہیں۔ اس لیے ماضی کو بھول جانا بہتر ہوتا ہے۔ واقعات کو دوبارہ مختلف انداز سے دہرانا معروف ادیب اور دانشور ’’وین ڈائر‘‘ کا کہنا ہے کہ بچپن کو دوبارہ خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔ ا س کا مطلب ہے کہ زندگی میں کسی بھی وقت آپ بچپن کے ناخوشگوار واقعات کو مثبت انداز میں دہرا کر خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ آپ قانون متبادلہ کو استعمال کرتے ہوئے منفی تجربات کو اچھے تجربات سے بدل سکتے ہیں پھر آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے ناخوشگوار تجربات کیسے خوشگوار واقعات میں تبدیل ہو جائیں گے اور آپ ایک عقل مند انسان بن جائیں گے۔جن لوگوں نے ماضی میں آپ کو تکلیف پہنچائی ہو گی آپ ان لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے کہ انہوں نے آپ کی موجودہ زندگی کو زیادہ طاقتور بنا دیا ہے اگر آپ کے ساتھ ماضی میں ایسے تکلیف دہ واقعات پیش نہ آتے تو آپ ایسے مضبوط اور دلیر نہیں بن سکتے تھے۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ کے والدین کو بچوں کی تربیت کرنا نہیں آتا تھا۔ انہوں نے اپنے بچوں کی ایسی ہی تربیت کی تھی جیسی ان کی اپنی تربیت ہوئی تھی۔ وہ بھی عام والدین کی طرح مسائل کا شکار تھے اور ان میں کمزوریاں بھی تھیں۔ انہوں نے اپنی کوششوں سے وہ سب کچھ کیا جو وہ کر سکتے تھے۔ ذاتی نہ بنائیں اوسپنسکی کے مطابق، منفی جذبات کی دوسری بڑی وجہ، شناخت یا وابستگی ہے کسی چیز سے آپ کی وابستگی کی وجہ سے جب آپ کی ذات کو یاآپ سے وابستہ چیز کو ملامت کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس وجہ سے آپ میں منفی جذبہ، غصے یا ناراضی کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جو کہ ایک منفی چیز ہے۔ ماہر نفسیات اور فلاسفر ولیم جیمس لکھتے ہیں کسی مشکل سے نپٹنے کے لیے پہلا قدم اس مشکل کو تسلیم کرنا ہے۔ وہ ان الفاظ میں دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ کسی بھی مشکل کو حل کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ دوسرے الفاظ میں جس شخص یا حالات سے آپ کی وابستگی ہے جس کی وجہ سے آپ کو پریشانی اٹھانا پڑی۔ اس سے جذباتی وابستگی ختم کرنا ہو گی۔ یہ آپ کی یکسوئی اور سکون کے لیے ضروری ہے۔ جب آپ کو کوئی ایسی مشکل پیش آئے تو اس سے مایوس ہونے کی بجائے اپنے آپ کو حوصلہ دیں اور اپنی قوت ارادی کو استعمال میں لا کر اپنے جذبات اور ذہن کو قابو میں رکھیں۔ اپنے آپ کو ضابطے میں رکھیں او رذہنی طور پر اس مسئلے سے نپٹنے کی کوشش کریں۔ حالات کو مدنظر رکھ کر معاملے کے حل کے لیے بہترین فیصلہ کریں۔ دوسروں کی آراء اوسپنسکی کے مطابق منفی جذبات کی تیسری بڑی وجہ باطنی طور پر توجہ دینا ہے۔ یہ وجہ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دوسرے لوگ آپ کو اپنے طریقے سے ڈیل کرتے ہیں۔ اس سے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو وہ عزت نہیں دی جا رہی جس کے آپ حقدار ہیں، تو اس سے آپ اپنی بے عزتی محسوس کریں گے اور آپ کو غصہ آئے گا کیونکہ آپ ان کے رویوں سے محسوس کریں گے کہ آپ کی ذات او رکردار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے آپ ناراض ہو جائیں گے۔ ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں۔ اس سے ہمارا ذاتی احترام بڑھتا ہے ہماری قدرمیں اضافہ ہوتا ہے، یہ چیزیں ہمیں دوسروں کی تنقید سے بچاتی ہیں اگر آپ کا ذاتی احترام زیادہ نہیں ہے جتنا کہ ہونا چاہیے تو پھر آپ بہت زیادہ حساس ہو جائیں گے اور دوسرے لوگوں کا طرزعمل آپ پسند نہیں کریں گے۔ آپ ہر چیز کو ذاتی حوالے سے دیکھیں گے۔ دراصل اس طرح کے لوگ اپنے آپ مسائل کا شکار بنے رہتے ہیں۔ ننانوے فیصد صرف اپنے خیالات میں کھوئے رہتے ہیں اور اپنے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ایک فیصد صرف دوسروں کے متعلق سوچتے ہیں۔ ایسا شخص جو ٹریفک کے ہجوم میں آپ کو ٹکر مار کر زخمی کر دیتا ہے، دراصل وہ اپنے ہی خیالات میں کھویا ہوا ہوتا ہے اسے آپ کی موجودگی کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ ایسے شخص کی پریشانی نے اسے معذور کر رکھا ہوتا ہے۔ Set Your Own Sails میں نے اپنے تجربے سے ایک اصول وضع کیا ہے کہ آپ کوئی بھی کام کریں تو اس بات سے بالکل نہ گھبرائیں کہ لوگ آپ کے متعلق کیا سوچیں گے۔ دراصل لوگ تو آپ کے بارے میں ایسا کچھ نہیں سوچتے یہ صرف آپ کا بے معنی خیال ہوتا ہے۔ جرائم یا سماج دشمن عناصر کے متعلق میں یہ بات بالکل نہیں کہتا۔ کچھ لوگ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ انہیں کوئی کام کیسے کرنا ہے یعنی کاروبار کریں یا نہ کریں یا کوئی دوسرا کام وغیرہ۔ (برائن ٹریسی کی کتاب ’’جیسے خیالات ویسی زندگی‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      21

      Re: ماضی کو بھول جائو...!

      Assalam o Alaikum.Aala o umda.Ek baat zaror add karo ga k mazi tab tak nahe bhulaya ja sakta jab tak ap akele hain ap k ass pass vohe Yaade or mazi rahe ga or jab ap Gathering mai ho ge ap ko maazi jesa bhi raha ho yaad nahe ata,so most imp thing is that Loneliness,ye sab se Bari waja hai maazi ko yaad rakhne ki.maazi se Tab he jaan chot sakti hai jab Ap married ho or ap k ass pass Ap k apne ho.



      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: ماضی کو بھول جائو...!

      Bohat Khoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •