ممبئی (ویب ڈیسک) بگ باس سے مشہور ہوئیں گوہر خان پر سب کے سامنے حملے کے بعد اب بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو دھمکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مادھوری کو یہ دھمکی فون پر دی گئی ہے لیکن ممبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،مادھوری ڈکشٹ کو فون پر کسی نے میسج کیا کہ وہ چھوٹا راجن کا آدمی ہے اور اگر مادھوری ڈکشٹ نے اسے پیسے نہیں دئیے تو وہ ان کے بچوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مادھوری نے اس دھمکی کی معلومات ممبئی پولیس کو دی۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے معاملے کی جانچ کی اور اس سلسلے میں پولیس نے 23سالہ ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس نے ایک میگزین سے مادھوری ڈکشٹ کا موبائل نمبر لیا تھا۔
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

مادھوری ڈکشٹ کو دھمکی آمیز میسج موصول ،مل


Reply With Quote

Bookmarks