بہادر فوجوں کے سپاہی میدان کارزار میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن امریکی فوج کے سپاہی خود کشیوں کے ذریعے جانیں ضائع کرنے کی وجہ سے شہرت پارہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع شدید تشویش میں مبتلا ہے کہ اس کے خود کشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد میدان میں مرنے والوں سے بھی بڑھ گئی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گزشتہ سال 349 فوجیوں نے خود کشی کی جبکہ اس سے پچھلے سال یہ تعداد 301 تھی گزشتہ سال افغانستان میں جنگ کے دوران مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 295 تھی۔ سب سے زیادہ خودکشیاں بری فوج کے سپاہیوں نے کیں جن کی تعداد 182 تھی، میرین کور میں 48، ایئر فورس میں 59 جبکہ نیوی میں 60 فوجیوں نے خودکشی کی۔
یونیورسٹی آف یوتاہ کے تحقیق کار ڈیوڈرڈ کا کہناہے کہ خودکشیوں کی بڑی وجوہات میں ڈپریشن، بعداز صومہ ذہنی دباﺅ اور منشیات سرفہرست ہیں۔محکمہ دفاع سرتوڑ کوششوں کے باوجود اس مسئلے پر قابو پانے میں ناکام ہوچکا ہے اور مستقبل میں یہ شرح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔



Similar Threads: