SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: سردیوں میں بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سردیوں میں بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟



      سردیوں میں بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟



      سعدیہ امین
      کیا آپ کو اکثر صبح منہ دھونے یا نہانے کے بعد پانی کی نالی میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ آپ کے گرنے والے بال ہوتے ہیں؟ جی ہاں یہ بالکل ٹھیک ہے کہ بالوں سے محروم ہونا سچ مچ دل کو توڑ دیتا ہے اور خود کو گنجا ہوتے دیکھنا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتا۔بالوں کا گرنا موجودہ دور کے لوگوں کا ایک عام مسئلہ ہے، آج کے عہد میں بالوں کے گرنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسا کہ ہمارا مصروف ترین شیڈول ہمیں بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں فراہم کرتا، اسی طرح ہمارا مضرصحت طرز زندگی اور خراب غذائی عادات بھی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں۔تاہم فکرمند مت ہوں ایسی کئی جڑی بوٹیوں کے تیل موجود ہیں جن کا روزانہ یا ہفتہ وار استعمال بالوں کے گرنے کی رفتار کو سست یا کم کردیتا ہے: زیتون کا تیل زیتون کے گرم تیل کی مالش اپنے سر پر کم از کم ایک یا دو گھنٹوں تک کرنے سے آپ کی زلفوں میں نمی برقرار رہتی ہیں کیونکہ یہ تیل بالوں کی جڑوں کو بھر دیتا ہے اور انہیں بھرپور غذائیت فراہم کرتا ہے۔ بادام کا تیل بادام کا تیل وٹامن ڈی اور ای کے حصول کے لیے اہم ہے جو کہ ہمارے بالوں کو قدرتی نمی فراہم کرکے انھیں خشک، روکھے اور خم دار ہونے سے بچاتا ہے، رات کو سر دھونے سے قبل بالوں پر اس تیل کی مالش آپ کو صحت مند، گھنے اور مضبوط بالوں کا مالک بناتی ہے۔ ناریل کا تیل کوئی بھی براہ راست ناریل کے تیل کو اپنے بالوں کی جڑوں میں اپنی انگلیوں کی مدد سے لگا سکتا ہے، اس سے بالوں کو ہونے والے نقصانات اور بالوں کے سروں کے دو حصے ہوجانے وغیرہ کی مرمت ہوتی ہے، ناریل کے تیل کو گرم کرکے سر پر استعمال کریں اس سے خون کی روانی میں بہتری کے ساتھ بالوں کو ضروری آکسیجن کی فراہمی بھی ہوگی۔ کیسٹر آئل کیسٹر آئل آپ کے بالوں کے تمام مسائل کا بہترین حل ثابت ہوتا ہے، اس تیل کا اپنے سر پر استعمال معمول بنا لینے سے خون کی روانی بڑھتی ہے اور ضروری آکسیجن ملتی ہے جبکہ اس سے بالوں کی نشوونما میں بھی بہتری آتی ہے، اس کے علاوہ یہ وٹامن ای اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھ کر انہیں ٹوٹنے سے روکتا ہے۔ روزمیری کا استعمال روزمیری بالوں کی نشوونما بڑھا دیتی ہے، اس کا ہربل عرق جب ناریل کے تیل میں ملا کر سر پر لگایا جاتا ہے تو یہ بالوں کی چمک بڑھا دیتا ہے اور قبل از وقت گنجے پن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ایلوویرا جیل اور ناریل کا تیل ایلوویرا جراثیم کش ہوتا ہے اور اس میں ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جو خشکی کو کنٹرول میں رکھتی ہیں، اس کے جیل کو ناریل کے تیل میں ملا کر سر پر تیس منٹ تک مالش کی جائے اور پھر دھولیا جائے تو اس سے سر میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور یہ بال گرنے کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ناریل کا تیل اور آملہ آملہ ہیئر ٹونک کے طور بالوں کی نگہداشت کے لیے ضروری جڑی بوٹی ہے، آملہ پاؤ ڈر کے پیسٹ کو ناریل کے تیل میں ملا کر استعمال کرنے سے نہ صرف بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ یہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے، یہ خشکی کو روک کر قبل از وقت بالوں کو سفید ہونے سے بھی روکتا ہے۔


      Similar Threads:
      Last edited by ~KAYRA~; 12-17-2014 at 10:34 AM.

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      120

      Re: سردیوں میں بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

      KHoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •