google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: یو آنے رڈلے کا قبول اسلام

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      یو آنے رڈلے کا قبول اسلام

      یو آنے رڈلے کا قبول اسلام



      ’’میرا قبول اسلام ،کابل سے واپسی کے ڈھائی سال بعد کا واقعہ ہے یہ ڈھائی سال میں نے اسلام کے مطالعے میں گزارے ،جب میں نے خود کو اس عظیم مسلم برادری میں شامل ہونے کے لیے بالکل تیار پایا تو عمران خان کو اپنے فیصلے سے مطلع کیا ،انہوں نے ایک بار پھر غور کرنے کے لیے کہا ،میں نے کہا کہ کہ ڈھائی سال سوچتی رہی ہوں اب صرف عمل کرنا ہے یہ میرا قطعی فیصلہ ہے۔میں اس کے لیے خاص تقریب کے انعقاد یا پر جوش تقریر کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتی ،بس عمران خان اور ہمارے تین دوست موجود تھے۔جہاں تک اثرات یا میری زندگی کے معمولات ،خاندانی تعلقات اور حلقہ احباب کے رد عمل کا تعلق ہے تو پہلی بات یہ ہے کہ میں نے کلبوں میں جانا ، شطرنج کھیلنا اور مخلوط محفلوں میں جانابالکل چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح جو احباب بچھڑنا تھے بچھڑ چکے۔ اب میں ان تمام حرکتوں سے اجتناب کرتی ہوں جنہیں گناہ کہا جاتا ہے۔میں افغانی عورتوں کی طرح شٹل برقع نہیں پہنتی لیکن اسلامی تعلیمات کے مطابق حجاب پہنتی ہوں اس میں بھی چہرے اور ہاتھوں کے سوا سارا جسم ڈھانپا ہوتا ہے۔جو لوگ مجھے بطور یو آنے رڈلے ، بے حد عزیز جانتے تھے۔ وہ مجھے بطور مریم دیکھ کر شش و پنج میں پڑ جاتے ہی اور کچھ کھچے کھچے رہتے ہیں۔ اس سے انہیں طالبان اور اسلام کے بارے میں ایک ناقابل فراموش پیغام تو مل گیا۔ مجھے عیسائی بنیاد پرستوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ان کے مذہب سے غداری کی ہے یہ ان کی تعبیر ہے اور میری تعبیر یہ ہے کہ میں نے اپنے مطالعے اور اپنے ضمیر کے مطابق ایک فیصلہ کیا ہے جس سے مجھے بے پناہ طمانیت حال ملی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس سے پہلے میری زندگی کا کوئی نصب العین نہیں تھا اب مجھے جینے کا ایک واضح مقصد نظر آگیا ہے زندگی بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔البتہ ایک پچھتاوا ہے کہ میں نے اسلام کو سمجھنے میں اتنی دیر کیوں کردی پھر یہ سوچ کر مطمئن ہو جاتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نظر کرم کر ہی دی اب باقی زندگی اس کے احکام کے مطابق گزاروں گی۔ میں اب غیر مسلموں میں غیر محسوس طریقے سے اسلام کی روشنی پھیلا رہی ہوں۔۔۔۔" کتاب "طالبان کی قید میں " سے اقتباس


      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: یو آنے رڈلے کا قبول اسلام

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •