SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: وضو کے فوائد

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      وضو کے فوائد



      وضو کے فوائد


      مونالا محمد الیاس عطار قادری


      ایک صاحِب کا بیان ہے ،میں نے بیلجیئم میں یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو اسلام کی دعوت دی اس نے سوال کیا، وضو میں کیا کیا سائنسی حکمتیں ہیں؟ میں لاجواب ہوگیا۔ اُس کو ایک عالم کے پاس لے گیا لیکن اُن کو بھی اِس کی معلومات نہ تھیں۔ یہاں تک کہ سائنسی معلومات رکھنے والے ایک شخص نے اُس کو وضو کی کافی خوبیاں بتائیں مگر گردن کے مَسح کی حکمت بتانے سے وہ بھی قاصِر رہا۔ وہ چلا گیا، کچھ عرصے کے بعد آیا اور کہنے لگا ہمارے پروفیسر نے دوران لیکچر بتایا اگر گردن کی پُشت اور اطراف پر روزانہ پانی کے چند قطرے لگادیئے جائیں تو ریڑھ کی ہڈّی اور حرام مغز کی خرابی سے پیدا ہونیوالے امراض سے تحفظ حاصل ہوجاتا ہے ۔یہ سن کر وضو میں گردن کے مسح کی حکمت میری سمجھ میں آگئی لہٰذا میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں اور وہ مسلمان ہوگیا۔مغربی ممالک میں مایوسی یعنی(DEPRESSION)کا مرض ترقی پر ہے،پاگل خانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، نفسیاتی امراض کے ماہرین کے یہاں مریضوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ مغربی جرمنی کے ڈپلومہ ہولڈر ایک پاکستانی فزیو تھراپسٹ کا کہنا ہے، مغربی جرمنی میں ایک سیمینار ہوا جس کا موضوع تھا مایوسی کا علاج ادویا ت کے علاوہ اور کن کن طریقوں سے ممکن ہے۔ ایک ڈاکٹر نے اپنے مقالے میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ میں نے ڈپریشن کے چند مریضوں کے روزانہ پانچ بار منہ دھلائے کچھ عرصے بعد ان کی بیماری کم ہوگئی۔ پھر ایسے ہی مریضوں کے دوسرے گروپ کے روزانہ پانچ بار ہاتھ،منہ اور پائوں دھلوائے تو مرض میں بہت افاقہ ہوگیا۔ یہی ڈاکٹر اپنے مقالے کے آخر میں اعتراف کرتا ہے مسلما نو ں میں مایوسی کا مرض کم پایا جاتا ہے کیوں کہ وہ دن میں کئی مرتبہ ہاتھ، منہ اور پائوں دھوتے (یعنی وضو کرتے) ہیں۔ ایک ہارٹ اسپیشلسٹ کا بڑے وثوق کے ساتھ کہنا ہے، ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وضو کروائو پھر اس کا بلڈ پریشر چیک کرو لازماً کم ہوگا۔ ایک مسلمان ماہر نفسیات ڈاکٹر کا قول ہے نفسیاتی امراض کا بہترین علاج وضو ہے۔ مغربی ماہرین نفسیاتی مریضوں کو وضو کی طرح روزانہ کئی بار بدن پر پانی لگواتے ہیں۔وضو میںجو ترتیب وار اعضاء دھوئے جاتے ہیں یہ بھی حکمت سے خالی نہیں۔ پہلے ہاتھوں کو پانی میں ڈالنے سے جسم کا اعصابی نظام مطلع ہوجاتا ہے اور پھر آہِستہ آہِستہ چہرے اور دماغ کی رگوں کی طرف اسکے اثرات پہنچتے ہیں۔ وضو میں پہلے ہاتھ دھونے،کلی کرنے، ناک میں پانی ڈالنے ، چہرہ اور دیگر اعضا ء دھونے کی ترتیب فالج کی روک تھام کیلئے مفید ہے، وضو میںمتعددسنتیں ہیں اور ہر سنّت مخزن حکمت ہے۔ مسواک ہی کو لے لیجئے! بچّہ بچّہ جانتا ہے کہ وضو میں مسواک کرنا سنّت ہے اور اس سنّت کی برکتوں کا کیا کہنا! ایک بیوپاری کا کہنا ہے سوئٹزرلینڈ میں ایک نو مسلم سے میری ملاقات ہوئی، اس کو میں نے تحفۃً مسواک پیش کی، اُس نے خوش ہوکر اسے لیا اور چوم کر آنکھوں سے لگایا اور یکدم اُس کی آنکھوں سے آنسو چَھلک پڑے، اُس نے جیب سے ایک رومال نکالا اسے کھولا تو اس میں سے تقریباً دو اِنچ کا چھوٹا سا مسواک کا ٹکڑا برآمد ہوا۔ کہنے لگا جب میں نے اسلام قبول کیا تھا تو اس وقت مجھے یہ تحفہ دیا گیاتھا۔ میں بہت سنبھال سنبھا ل کر اِس کو استعمال کررہا تھا یہ ختم ہونے کو تھی ،مجھے تشویش تھی کہ اللہ نے کرم فرمایا اور آپ نے مجھے مسواک عنایت فرمادی۔ پھر اس نے بتایا کہ ایک عرصے سے میں دانتوں اور مسوڑھوں کی تکلیف سے دوچار تھا۔ ہمارے یہاں کے ڈینٹِسٹ سے ان کا علاج بن نہیں پڑرہا تھا۔ میں نے مسواک کا استعمال شروع کیا تھوڑے ہی دنوں میں مجھے افاقہ ہوگیا۔ میں ڈاکٹر کے پاس گیا تو وہ حیران رہ گیا اور پوچھنے لگا، میری دوا سے اتنی جلدی تمہارا مرض دور نہیں ہوسکتا سوچو کوئی اور وجہ ہوگی۔ میں نے جب ذہن پر زور دیا تو خیال آیا کہ میں مسلمان ہوچکا ہوں اور یہ ساری برکت مسواک ہی کی ہے۔ جب میں نے ڈاکٹر کو مسواک دکھائی تو وہ حیرت سے دیکھتا ہی رہ گیا۔ مسواک میں بے شما دینی و دنیوی فوائد ہیں، اس میں متعدد کیمیاوی اجزاء ہیں جو دانتوں کو ہر طرح کی بیماری سے بچاتے ہیں۔ حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خداکرم اﷲ وجہہ الکریم اور حضرت عبداللہ بن عبّاسؓ کا فرمانِ عالیشان ہے مسواک سے قوت حافظہ بڑھتی ، دردسر دور ہوتا اور سرکی رگوں کوسکون ملتا ہے، اس سے بلغم دور، نظر تیز، معدہ درست اور کھانا ہضم ہوتا ہے، عقل بڑھتی، بڑھا پا دیر میں آتا اور پیٹھ مضبوط ہوتی ہے۔جب سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مبارک گھر میں داخل ہوتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے۔ سرکار نامدارؐنیند سے بیدار ہوتے تو مسواک کرتے ۔ وضو میں سب سے پہلے ہاتھ دھوئے جاتے ہیں اس کی حکمتیں ملا حظہ ہوں۔ مختلف چیزوں میں ہاتھ ڈالتے رہنے سے ہاتھوںمیں مختلف کیمیاوی اجزاء اور جراثیم لگ جاتے ہیں اگر سارا دن نہ دھوئے جائیں تو جلد ہی ہاتھ ان جِلدی امراض میں مبتلاہوسکتے ہیں1)ہاتھوںکے گرمی دانے ( 2) جلدی سوزش (3) ایگزیما (4) پھپھُوندی کی بیماریاں( 5) جِلد کی رنگت تبدیل ہوجاناوغیرہ۔ جب ہم ہاتھ دھوتے ہیں تو انگلیوں کے پَوروں سے شعاعیں (RAYS) نکل کر ایک ایسا حلقہ بناتی ہیں جس سے ہمارا اندرونی برقی نظام متحرک ہوجا تا ہے اور ایک حد تک برقی رَو ہمارے ہاتھوں میں سمٹ آتی ہے اس سے ہمارے ہاتھوں میں حسن پیدا ہوجاتا ہے۔ پہلے ہاتھ دھولئے جاتے ہیں جس سے وہ جراثیم سے پاک ہوجاتے ہیں ورنہ یہ کُلّی کے ذریعے مُنہ میں اور پھر پیٹ میں جاکرمتعدد امراض کا باعِث بن سکتے ہیں۔ہوا کے ذریعے لاتعداد مہلک جراثیم نیز غذا کے اجزاء ہمارے منہ اور دانتوں میں لعاب کے ساتھ چِپک جاتے ہیں ۔ چنانچہ وضو میں مسواک اور کُلّیوںکے ذریعے منہ کی بہترین صفائی ہوجاتی ہے۔ اگر منہ کو صاف نہ کیا جائے تو ان امراض کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے:۔ ( 1) ایڈز کی ابتدائی علامات میں منہ کا پکنا بھی شامل ہے۔ (2) منہ کے کناروں کا پھٹنا (3) منہ اور ہونٹوں کی داد قوبا (MONILIASIS) (4) منہ میں پَھپُھوندی کی بیماریاں اور چھالے وغیرہ ۔ نیز روزہ نہ ہو تو کلّی کے ساتھ غرغرہ کرنا بھی سنّت ہے اور پابندی کے ساتھ غرغرے کرنے والا کوے (TONSIL) بڑھنے اور گلے کے بہت سارے امراض حتیّٰ کہ گلے کے کینسر سے محفوظ رہتا ہے۔پھیپھڑوں کو ایسی ہوا درکار ہوتی ہے جو جراثیم، دھوئیں اور گرد وغبا ر سے پاک ہو اور اس میں80 فیصد رطوبت یعنی تَری ہو اور جس کا درجۂ حرارت نوّے درجہ فارن ہائٹ سے زائد ہو۔ ایسی ہوا فراہم کرنے کیلئے اللہ نے ہمیں ناک کی نعمت سے نوازا ہے۔ ہوا کو مرطوب یعنی نم بنانے کیلئے ناک روزانہ تقریباً چوتھائی گیلن نمی پیدا کرتی ہے۔ صفائی اور دیگر سخت کام نتھنوں کے بال سر انجام دیتے ہیں۔ ناک کے اندر ایک خوردبین (MICROSCOPIC) جھاڑو ہے۔ اس جھاڑو میں غیر مرئی یعنی نظر نہ آنے والے رُوئیں ہوتے ہیں جو ہوا کے ذریعے داخل ہونے والے جراثیم کوہلاک کردیتے ہیں۔ نیز ان غیر مرئی رُؤوں کے ذمّے ایک اور دفاعی نظام بھی ہے جسے انگریزی میں IM U LYSOZ کہتے ہیں ، ناک اس کے ذریعے سے آنکھوں کو INFECTIONسے محفوظ رکھتی ہے۔ وضو کرنے والا ناک میں پانی چڑھاتا ہے جس سے جسم کے اس اہم ترین آلے ناک کی صفائی ہوجاتی ہے اور پانی کے اندر کام کرنے والی بَرقی رَو سے ناک کے اندرونی غیر مرئی رُؤوں کی کارکردگی کو تقویّت پہنچتی ہے اور مسلمان وضو کی برکت سے ناک کے بے شمار پیچیدہ امراض سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ دائمی نزلہ اور ناک کے زخم کے مریضوں کیلئے ناک کا غسل ( یعنی وضو کی طرح ناک میں پانی چڑھانا) بے حد مفید ہے ۔آج کل فضائوں میں دھوئیں وغیرہ کی آلودگیاں بڑھتی جارہی ہیں ۔ مختلف کیمیاوی مادے میل کچیل کی شکل میں آنکھوں اور چہرے وغیرہ پر جمتے رہتے ہیں۔ اگرچہرہ نہ دھویا جائے توچہرے اور آنکھیں کئی امراض سے دوچار ہو جائیں ایک یورپین ڈاکٹر نے ایک مقالہ لکھا جس کا نام تھا، آنکھ ، پانی، صحّت( EYE,WATER, HEALTH) اس میں اس نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی آنکھوں کو دن میں کئی بار دھوتے رہو ورنہ تمہیں خطرناک بیماریوں سے دوچار ہونا پڑیگا۔ چہرہ دھونے سے منہ پر کِیل نہیں نکلتے یا کم نکلتے ہیں۔ ماہرین حسن و صحّت اس بات پر متفق ہیں کہ ہر طرح کی کریم اور لوشن وغیرہ چہرے پر داغ چھوڑتے ہیں۔ چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے چہرے کو کئی بار دھونا لازمی ہے۔ امریکن کونسل فاربیوٹی کی سرکردہ ممبر بیچر نے کیا خوب انکشاف کیا ہے کہتی ہیں مسلمانوں کو کسی قسم کے کیمیاوی لوشن کی حاجت نہیں وضوسے انکا چہرہ دُھل کر کئی بیماریوں سے محفوظ ہوجاتا ہے ۔ محکمۂ ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے چہرے کی الرجی سے بچنے کیلئے اس کو بار بار دھونا چاہئے۔ الحمداللہ! ایسا صرف وضو کے ذریعے ہی ممکن ہے۔وضو میںچہرہ دھونے سے چہرے کا مساج ہوجاتا، خون کا دوران چہرے کی طرف رواں ہوجاتا،میل کچیل بھی اتر جاتا اور چہرے کا حُسن دوبالا ہوجاتا ہے۔میں آنکھوں کے ایک ایسے مرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں جس میں آنکھوں کی رطوبتِ اَصلِیّہ یعنی اصلی تری کم یا ختم ہوجاتی اور مریض آہستہ آہستہ اندھا ہوجاتا ہے۔طبّی اصول کے مطابق اگر بھنوؤں کو وقتاً فوقتاً تر کیا جاتا رہے تو اس خوفناک مرض سے تحفظ حاصل ہوسکتا ہے۔ الحمداللہ! وضو کرنے والا منہ دھوتا ہے تو اس طرح اس کی بھنویں تر ہوتی رہتی ہیں۔ جو خوش نصیب اپنے چہرے پر داڑھی مبارک سجاتے ہیں وہ سُنیں ڈاکٹر پروفیسر جارج ایل کہتے ہیں منہ دھونے سے داڑھی میں اُلجھے ہوئے جراثیم بہہ جاتے ہیں۔ جڑ تک پانی پہنچنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔ خلال (کی سنّت ادا کرنے کی برکت) سے جوؤں کا خطرہ دور ہوتا ہے مزید داڑھی میں پانی کی تری کے ٹھہرائو سے گردن کے پَٹھّوں، تھائی رائیڈ گلینڈ اور گلے کے امراض سے حفاظت ہوتی ہے۔ کُہنی پر تین بڑی رگیں ہیں جن کا تعلق دل،جگر اور دماغ سے ہے اور جسم کا یہ حصّہ عموماً ڈھکا رہتا ہے اگر اس کوپانی اور ہوا نہ لگے تو متعدد دماغی اور اعصابی امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ وضو میں کہنیوں سمیت ہاتھ دھونے سے دل،جگر اور دماغ کو تقویت پہنچتی ہے۔ مزید یہ کہ کہنیوں سمیت ہاتھ دھونے سے سینے کے اندر ذخیرہ شدہ روشنیوں سے براہ راست انسا ن کا تعلق قائم ہوجاتا ہے اور روشنیوں کا ہجوم ایک بہائو کی شکل اختیار کرلیتا ہے، اس عمل سے ہاتھوں کے عضلات یعنی کل پرزے مزید طاقتور ہوجاتے ہیں۔سراور گردن کے درمیان حَبلُ الْوَرِید یعنی شہ رگ واقع ہے اس کا تعلق ریڑھ کی ہڈّی اور حرام مغز اور جسم کے تمام تر جوڑوں سے ہے۔ جب وضو کرنے والا گردن کامسح کرتا ہے تو ہاتھوں کے ذریعے برقی رَونکل کر شہ رگ میں ذخیرہ ہوجاتی ہے اور ریڑھ کی ہڈّی سے ہوتی ہوئی جسم کے تمام اعصابی نظام میں پھیل جاتی ہے اور اس سے اعصابی نظام کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ مسح کرنے سے لُولگنے اور گردن توڑبخار سے بھی بچت ہوتی ہے۔پائوں سب سے زیادہ دھول آلود ہوتے ہیں۔ پہلے پہل INFECTION پائوں کی انگلیوں کے درمیانی حصّہ سے شروع ہوتا ہے۔ وضو میں پائوں دھونے سے گرد و غُبار اور جراثیم بہہ جاتے ہیں اور بچے کھچے جراثیم پائوں کی انگلیوں کے خلال سے نکل جاتے ہیں۔لہٰذا وضو میں سنّت کے مطابق پاؤں دھونے سے نیند کی کمی، دماغی خشکی گھبراہٹ اور مایوسی (DEPRESSION) جیسے پریشان کن امراض دور ہوتے ہیں۔وضو کے طبّی فوائد سن کر آپ خوش تو ہوگئے ہوں گے مگر عرض کرتا چلوں کہ سائنسی تحقیقات بھی حتمی نہیں ہوتیں، بدلتی رہتی ہیں۔ ہاں اللہ و رسول ؐکے احکامات اٹل ہیں وہ نہیں بدلیں گے۔ ہمیں سنّتوں پر عمل طبّی فوائد پانے کیلئے نہیں صرف و صرف رضائے الٰہی کی خاطر کرنا چاہئے۔ اس لئے وضو کرنا کہ میرا بلڈ پریشر نارمل ہوجائے یا میں تازہ دم ہوجائوں گا یا ڈائٹنگ کیلئے روزہ رکھنا تاکہ بھوک کے فوائد حاصل ہوں۔ سفر مدینہ اسلئے کرنا کہ آب و ہوا بھی تبدیل ہوجائے گی اور گھر اور کاروباری جھنجھٹ سے بھی کچھ دن سکون ملے گا یا دینی مطالعہ اس لئے کرنا کہ میرا ٹائم پاس ہوجائے گا۔ اس طرح کی نیتوں سے اعمال بجالانے والوں کو ثواب کہاں سے ملے گا؟ اگر ہم عمل اللہ کو خوش کرنے کیلئے کریں گے تو ثواب بھی ملے گا اور ضِمناً اس کے فوائد بھی حاصل ہوجائیں گے۔ لہٰذا ظاہری اور باطنی آداب کوملحو ظ رکھتے ہوئے وضو بھی ہمیں اللہ کی رضا کیلئے ہی کرنا چاہئے۔یاد رکھئے! آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی سنّت سائنسی تحقیق کی محتاج نہیں اور ہمارا مقصود اتباع سائنس نہیں اتباع سنّت ہے۔ مجھے کہنے دیجئے کہ جب یورپین ماہرین برسہا برس کی عرق ریزی کے بعدنتیجے کا دریچہ کھولتے ہیں تو انہیں سامنے مسکراتی نور برساتی سنّت مصطفو ی ؐ ہی نظر آتی ہے۔ دنیا میں لاکھ سیر و سیاحت کیجئے،جتنا چاہے عیش و عشرت کیجئے، مگر آپ کے دل کو حقیقی راحت میسر نہیں آئے گی، سکون قلب صرف و صرف یادخدا میں ملے گا، دل کا چین عشق سرورکونینؐ ہی میں حاصل ہوگا۔ دنیا و آخرت کی راحتیںسائنسی آلات ٹی وی ، وی سی آراور انٹرنیٹ کے روبرو نہیں اِتباع سنّت میں ہی نصیب ہوں گی۔ ٭٭٭


      Similar Threads:
      Last edited by ~KAYRA~; 12-17-2014 at 10:22 AM.

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: وضو کے فوائد

      Khoob


    3. #3
      Vip Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982www.urdutehzeb.com/public_html ~KAYRA~'s Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      ●♥ღ язαmℓάи ღ♥●
      Posts
      6,773
      Threads
      1070
      Thanks
      16
      Thanked 84 Times in 78 Posts
      Mentioned
      201 Post(s)
      Tagged
      1897 Thread(s)
      Rep Power
      186

      Re: وضو کے فوائد

      niceeeeeeee




      DonT Wanna Say AnythinG!!!
      ​​​​
      Dont PLAY With Me
      Coz I know
      I Can PLAY Better Than You.

      kayra~

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •