SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز!


      وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز!






      یہ حقیقت ہے کہ آپ وقت کو محفوظ نہیں کر سکتے۔ آپ صرف وقت کو مختلف انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ صرف اپنا وقت کم قدر کی حامل سرگرمیوں سے زیادہ قدر کی حامل سرگرمیوں کے لیے مختص کر سکتے ہیں۔ بجائے زیادہ کام کرنے کی کوشش کے آپ کو چند کام کرنے چاہئیں لیکن ان چند کاموں کی قدر انتہائی زیادہ ہو۔ زندگی کو آسان اور قابل فہم بنانے کا ایک اور طریق اپنی سرگرمیوں کو دوبارہ ترتیب دینا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسے ذرائع تلاش کیجئے جس سے آپ غیر ضروری کاموں کو ختم کرکے کئی اہداف کی ایک مرتبہ ہی تکمیل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے کئی کام ایسے لوگوں کو کرنے کے لیے دے سکتے ہیں جو آپ جیسا کر سکیں۔ آپ اپنے کاروبار سے متعلق کام دوسرے اداروں سے بھی کروا سکتے ہیں۔ آپ تمام کم قدر سرگرمیاں جو آپ کا زیادہ وقت لیتی ہیں اور فائدہ کم دیتی ہیں ختم کر دیں۔ آپ ایسے ذرائع تلاش کیجئے جس سے کئی اہداف کو ایک ساتھ مکمل کیا جا سکے۔ ٭ اپنے وقت کا گھنٹوں کی شرح سے تعین کیجئے: زندگی کو پیچیدگیوں سے بچانے اور غیر پیچیدہ بنانے کا ایک بہترین طریق یہ ہے کہ آپ گھنٹے کی شرح کے لحاظ سے سوچئے۔ آپ ہر گھنٹے میں کتنا کماتے ہیں یا کتنا کمانا چاہتے ہیں؟ مثال کے طور پر اگر آپ سالانہ پچاس ہزار ڈالر کماتے ہیں تو اسے سال میں کام کئے جانے والے اوسط دو ہزار گھنٹوں پر تقسیم کریں۔ اس حساب کے مطابق آپ گھنٹے میں پچیس ڈالر کماتے ہیں۔ اگر اتنا کمانا آپ کا معاشی ہدف ہے تو کوئی بھی ایسا کام کرنے سے انکار کر دیں جس کی ادائیگی گھنٹے کی شرح سے پچیس ڈالر نہ ہو۔ ہر ایسا کام کرنے سے انکار کر دیں جو کوئی بھی پانچ یا دس ڈالر میں کر سکتا ہے۔ یہ اصول آپ کی زندگی کو تقریباً رات و رات آسان بنا سکتا ہے۔ کسی بھی ہدف پر کام شروع کرنے سے پہلے خود سے یہ سوال کیجئے۔ کیا ہوگا اگر آپ اس ہدف کو مکمل نہ کر پائیں؟ ایک اصول ہے کہ اگر کوئی کام فوری کرنا ضروری نہ ہو تو پھر دیر کر دیجئے اور اس کام کو مستقبل کے لیے موقوف کر دیں اور جو کام آپ کے لیے اہم ہے اس پر کام کیجئے۔ ٭پیشگی منصوبہ بندی کیجئے: آپ اپنی زندگی کو آسان بنانے کے لیے اپنے وقت اور سرگرمیوں کی پیشگی منصوبہ بندی کیجئے۔ آپ کو چاہیے کہ آپ ہر مہینے پیشگی منصوبہ بندی کیجئے۔ ہر ہفتے کی پیشگی منصوبہ بندی کیجئے۔ پہلے ہفتہ وار منصوبہ بندی کو ترجیح دیجیے۔ اس کے علاوہ اپنے ہر دن کی بھی منصوبہ بندی کیجئے۔ روزانہ منصوبہ بندی کرنا انتہائی آسان ہے۔ ہر کام کے کرنے کا آغاز ایک فہرست بنا کر کیجئے۔ جو کام آپ کو اگلے دن کرنا ہے اس کی بھی فہرست بنایئے۔ اپنے اہداف کی فہرست کو ترجیحات کی بنیاد پر ترتیب دیجئے۔ فہرست نمبر'1' آپ کی سب سے اہم ترجیح ہوگی۔ فہرست نمبر'2' ہدف سے آغاز کریں اور اس کام کو کرنے کا خود کو پابند کر لیں۔ مصمم ارادہ کر لیں کہ آپ کام کو پوری قوت اور سو فیصد توجہ سے کریں گے کیونکہ یہ ہدف دوسرے کاموں کی نسبت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اگر آپ کی توجہ ہٹ جاتی ہے تو اس کام کی طرف جتنی جلد ممکن ہو لوٹ آئیں۔ اپنی فہرست میں موجود تمام کام مکمل یکسوئی کے ساتھ نمٹائیں۔ایک وقت میں ایک کام یہی وہ اصول ہے جو آپ کی زندگی سادہ اور آرام دہ اور آپ کی سرگرمیوں کو نتائج خیز بنا سکتا ہے۔ (برائن ٹریسی کی کتابمسائل حل کرنے کے 21اصول سے ماخوذ) ٭٭٭





      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز!

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز!

      Bohat Khoob
      Umda Sharing


    4. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: وقت کو استعمال کرنے کے مختلف انداز!

      avayen hi zehmat ki brine tracy ne likhny ki........
      khayali sa hai ye


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •