حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
ایک شخص عبادت میں کچھ کمزور ہوتاہےلیکن اپنے اچھے اخلاق کی بدولت
وہ آخرت میں بلند درجہ حاصل کر لیتاہے
جبکہ اس کےمقابلے میں ایک دوسرا شخص بداخلاقی کی وجہ سے جہنم کے سب
سے نچلے درجے کا حق دار بن جاتاہے
احیاء علوم الدین
ابوحازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں
بداخلاق شخص انسانوں میں سے سب سے بڑاشقی ہےاس کی اپنی ذات
اس کی بیوی اور اس کےبچےسب اس سے پریشان ہوتے ہیں۔
اس کے اہل وعیال ہنس کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن جب وہ گھر میں داخل
ہوتا ہے تو ڈرکے مارے سب سہم جاتے ہيں۔یہاں تک کہ اس کی سواری
اس سے بدکتی ہےاس کاکتااسے دیکھ کر دیوار پرچڑھ جاتاہے
اس کی بلی اسے دیکھتے ہی نودوگیارہ ہوجاتی ہے۔
سیراعلام النبلاء
Similar Threads:
Bookmarks