SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: منفی لوگوں سے برتاؤ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      منفی لوگوں سے برتاؤ


      بینش جمیل
      ہمیں اپنے اِرد گرد مختلف النوع شخصیت کے لوگ ملتے ہیں۔ ان میں کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ جن سے بات کرکے ایک خوشی، طمانیت، راحت اور جوش کا احساس ہوتا ہے۔ یہ بہت مثبت لوگ ہوتے ہیں ان کا روّیہ اور ان کی سوچ ہمیشہ مثبت ہوتی ہے جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی ملتے ہیں کہ جو بہت منفی سوچ رکھتے ہیں اور زندگی کے ہر پہلو کو تاریک نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے برتائو کرنا بہت مشکل ہوتا ہے خصوصاًجب یہ ہمارے بہت قریبی عزیز، رشتہ دار یا دوست ہوں کیونکہ اس صورتحال میں نہ تو ہم انہیں چھوڑ سکتے ہیں اور نہ ہی نظر انداز کر سکتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں ان کے ساتھ بہت سمجھداری کے ساتھ معاملہ فہمی سے پیش آنا چاہیے۔ منفی افراد کی مثال بالکل ایسی ہے جیسے ایک شیشے کا گلاس جو گہرے سیال مادے سے بھرا ہوا ہے۔ فرض کریں کہ یہ گلاس آپ کے اس دوست یا قریبی رشتہ دار کی شخصیت ہے اور وہ گہرے رنگ کا سیال مادہ اس کی شخصیت کی منفی سوچیںظاہر کر رہا ہے۔بلاشبہ اس منفی سیال مادے کو شفاف مادے میں بدلنا آسان نہیں ہے لیکن ناممکن بھی نہیں ہے۔ ہمارارویہ ایسے منفی لوگوں کے ساتھ اکثرجارحانہ ہوجاتا ہے اور ہم انہیں کہتے ہیں کہ کاش آپ اپنی یہ منفی سوچ تبدیل کر سکتے یا آپ کس قدر منفی سوچ کے مالک ہیں وغیرہ۔ ان باتوں سے اس شخص کی منفی شخصیت پر اثر تو پڑتا ہے مگر وہ بھی منفی ہوتا ہے۔ تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ہمیں کس طرح ان منفی لوگوں سے برتائو کرنا چاہیے؟۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی شخص منفی سوچوں کا حامل ہے تو آپ کو اس کی شخصیت کے گلاس میں مثبت خیالات منتقل کرنے ہوں گے اور جب آپ مستقل اس شخص میں مثبت خیالات منتقل کرتے جائیں گے تو ایک دن اس گلاس میں موجود گہرا سیال مادہ شفاف ہو جائے گا۔ یہاںپانچ ایسے طریقے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ منفی لوگوں سے بہت اچھی طرح سے پیش آ سکتے ہیں: -1 اپنی زندگی کی اچھی یادیں، مزاح اور اچھے تجربات ایسے منفی لوگوں کے ساتھ بانٹیں کیونکہ جب ہم کسی چیز سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو اس دوران کبھی بھی منفی سوچیں ہم پر حاوی نہیں ہوتیں۔ خوش رہیں اور اپنے اردگرد والوں کو بھی خوش رکھیں۔ -2 کبھی بھی منفی باتوں کا تبادلہ خیال نہ کریں یا منفی باتوں پر بحث مت کریں۔ جب آپ کا کوئی منفی دوست یا رشتہ دار منفی باتوں کی شروعات کرے تو کوشش کرکے موضوع بدل دیں۔ -3 ایک مثبت مثال بنیں۔ اپنی زندگی کو بھرپور بنائیں اور مکمل طور پر اس سے لطف اندوز ہوں اور اپنی پُرلطف زندگی میں اپنے منفی شخصیت کے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی شامل کریں۔ -4 منفی شخصیت بہت عرصہ منفی ماحول میں رہنے کی وجہ سے بھی بن جاتی ہے۔ یہ وہ ماحول ہوتا ہے جو وہ منفی شخص اپنے ارد گرد کھینچ لیتا ہے۔ جب وہ اپنے اس منفی خول میں بند رہتا ہے تو اور بھی منفی ہو جاتا ہے۔ اگر آپ ایسے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان کو دوستانہ مشورہ دیں کہ وہ اپنی روزمرہ روٹین میں سے کچھ وقت تھوڑا روٹین سے ہٹ کر گزاریں جیسے کہ کچھ دیر کے لیے صبح یا پھر شام کو چہل قدمی کے لیے کہیں آس پاس کسی خوشگوار پارک وغیرہ میں چلے جایا کریں۔ کچھ دیر کے لیے ماحول کی تبدیلی ایسے منفی لوگوں کی سوچوں پر مثبت اثر ڈالے گی۔ -5سمجھیں اور حل کریں، نوٹ کریںکہ آپ کے قریبی دوست یا بہت قریبی رشتہ دار کِن موقعوں پر آپ کے کس عمل یا ردعمل سے منفی ہو جاتے ہیں یا ایسے کون سے حالات بن جاتے ہیں کہ وہ شخص منفی ہو جاتا ہے۔ ایسے تمام حالات کو نوٹ کرکے ان کو اپنے تئیں تبدیل کر دیجئے مثلاً آپ گھر دیر سے آتے ہیں تو آپ کا ساتھی ناراض ہوتا ہے اور منفی سوچیں اس کے ذہن میں ابھرنا شروع ہو جاتی ہیں تو آپ اِس کے حل کے لئے گھر جلد آ سکتے ہیں یا پہلے سے اپنے ساتھی کو مطلع کرکے اس کی اس منفی سوچ کو روک کر اسے مثبت سوچ میں بدل سکتے ہیں۔ ہم بھی ہر روز کسی نہ کسی موقع پر منفی ہو جاتے ہیں اور اس لمحے ہمیں بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ کوئی ہمیں سنبھال لے اور ہمیں سمجھا دے اور تنقید نہ کرے۔ تنقیددوسرے شخص میںمزید چڑ چڑا پن پیدا ہو جاتا ہے جو اُس کی شخصیت اور ماحول دنوں کے لیے مضر ہے۔ لہٰذا منفی لوگوں سے برتائو کا سب سے کارآمد اور بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان میں گاہے بگاہے مثبت سوچیں، مثبت تجربے، مثبت طاقت ڈالی جائے حتیٰ کہ ان کی منفی شخصیت مکمل طور پر مثبت شخصیت میں بدل جائے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے آخری نبی آنحضرتؐ نے بھی ہمیشہ اچھا برتائو کرنے کافرمایا ہے۔ بے شک سامنے والا آپ کے ساتھ کیسا ہی سلوک کرے۔ کیونکہ بالآخر ایک نہ ایک دن وہ شخص بھی آپ کی طرح ایک اچھی اور مثبت سوچ والا انسان بن جائے گا۔ ٭٭٭




      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6973 Thread(s)
      Rep Power
      129

      Re: منفی لوگوں سے برتاؤ

      very nice and informative thread....



    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: منفی لوگوں سے برتاؤ

      Quote Originally Posted by ayesha View Post
      very nice and informative thread....
      شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    4. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      41

      Re: منفی لوگوں سے برتاؤ

      Awesome Sharing..........................!!


      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    5. #5
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      21

      Re: منفی لوگوں سے برتاؤ

      Assalam o Alaikum.Manfi soch walo ko bas thori si n chahiye hota hai or vo khud Ba khud Manfipan ko chor k masbat rawaiye ki taraf aa jate hain.



      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •