google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: بھارتی جارحیت کا ہرمحاذپرموثرجواب دیا جا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بھارتی جارحیت کا ہرمحاذپرموثرجواب دیا جا

      بھارتی جارحیت کا ہرمحاذپرموثرجواب دیا جائیگا :نوازشریف



      حکومت ہٹانے کی سازشیں ناکام ہوچکیں، جمہوریت کی بقا کیلئے پارلیمنٹ متحد ہے، وزیراعظم سے گورنر پنجاب، ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں اسلام آباد (نمائندہ دنیا ، مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور عوامی مسائل کا حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقوں سے ہماری حکومت کو ہٹانے کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، بھارتی جارحیت کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا اور کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کو موثر جواب دیا جائے گا۔ وہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں میں بات چیت کررہے تھے۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے صبح دس بجے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی بحران کے حل کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا اور پیشہ و رانہ امور میں درپیش مشکلات کا شکوہ بھی کیا ، وزیر اعظم نے گورنر سرور کو مستعفی نہ ہونے اور کام جاری رکھنے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے کام جاری رکھنے سے متعلق سوچ بچار کے لئے وقت مانگ لیا ۔بعد ازاں وزیر اعظم سے دیگر ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء اور فروغ کیلئے پوری پارلیمنٹ متحد ہے،احتجاج اور دھرنوں کی منفی سیاست نے ملک کو معاشی طور پر بڑ ا نقصان پہنچایا ہے، غیر ملکی سربراہوں کے دورے بھی دھرنے والوں کی غیر سیاسی سوچ کی نذر ہو گئے جس سے ملک کو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے محروم ہونا پڑا۔ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے رابطے میں رہنے اور مسائل حل کرنے کا کہا۔ ارکان اسمبلی اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے وزیراعظم کو اپنی آرا سے آگاہ کیا ۔تمام رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشمیری عوام کو ان کا حق ملنا چاہئے اور مسئلہ کشمیر کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے ۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا اور کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کو موثر جواب دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف نے تھرپارکر کے صاف پانی سے محروم لوگوں کیلئے خریدی گئی تین لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے بجائے خراب ہوجانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم آج بہاولپور میں متاثرین سیلاب میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔




      Similar Threads:

    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بھارتی جارحیت کا ہرمحاذپرموثرجواب دیا ج

      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بھارتی جارحیت کا ہرمحاذپرموثرجواب دیا ج






    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •