SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: سام سنگ بیسٹ گلوبل برانڈ میں ساتویں نمبر پ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سام سنگ بیسٹ گلوبل برانڈ میں ساتویں نمبر پ




      سام سنگ بیسٹ گلوبل برانڈ میں ساتویں نمبر پر آگئی


      تخلیقی مارکیٹنگ اقدامات کے ذریعے کمپنی کے برانڈویلیوکی عالمی نموکا اعتراف کیا گیا
      جدید ٹیکنالوجی سے موثربرانڈ بننے کیلئے کوششیں جاری رکھنا چاہتے ہیں ، ایس پی کم کراچی(بزنس رپورٹر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈانٹربرانڈزکی سالانہ ’’بیسٹ گلوبل برانڈز 2014‘‘ کی رپورٹ میں ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے۔اس رپورٹ میں اسمارٹ فونز، ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل اپلائنسزاور میموری ڈیوائسز سمیت دیگر مصنوعات میں تخلیقی مارکیٹنگ اقدامات اورمتواترمارکیٹ قیادت کے ذریعے سام سنگ کے برانڈویلیوکی عالمی نموکا اعتراف کیا گیا ہے۔ سام سنگ نے 2014 میں 45.5 ارب ڈالرکی برانڈ ویلیوریکارڈکی جوگزشتہ برس کے 39.6 ارب ڈالرسے 15فیصد زیادہ ہے،اسی طرح سام سنگ نے اپنے برانڈ ویلیومیں نمایاں اضافہ دکھانے کے تسلسل کو رواں سال بھی جاری رکھا ۔یہ دنیا کی 100 بہترین برانڈزکی طرف سے حاصل کردہ 7.4 فیصد کی اوسط شرح نمو سے دوگنا زیادہ ہے۔سام سنگ نے 2سال سے اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں بھی اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے جس میں بڑا حصہ گلیکسی S اورNote سیریز کے علاوہ سام سنگ گیئر اورسام سنگ گیئرVR جیسے ویئرایبل ڈیوائسزکی مارکیٹ میں لانچنگ ہے۔ ٹیلی ویژن مارکیٹ میں سام سنگ نے پہلے خم دار ٹی وی کے تعارف سے اپنی عالمی صنعت کی قیادت میں توسیع کومنظم کیا۔اس کے علاوہ میموری بزنس میں سام سنگ نے بڑی کامیابی سے گزشتہ 21 سال سے اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ایس پی کم نے کہا ہے کہ ہم جدید خیالات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک موثربرانڈ بننے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ نئے تجربات سے لوگوں کی زندگی کوآرام دہ بنا سکیں۔سا م سنگ 2009 میں پہلی بارٹاپ ٹوئنٹی انٹربرانڈ گلوبل برانڈ کی فہرست میں شامل ہوئی اورصرف 3 سال کے بعد 2012 میں ٹاپ 10 برانڈز میں اپنی جگہ بنالی۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: سام سنگ بیسٹ گلوبل برانڈ میں ساتویں نمبر پ

      Nice


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •