google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ٹیلی ویژن نہ دیکھیں فوائد دیکھیں

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ٹیلی ویژن نہ دیکھیں فوائد دیکھیں



      فائزہ نذیر احمد
      پچھلے سال برطانوی اور آسٹریلوی سائنس دانوں نے ہزارہا مرد و زن پر تحقیق کرنے کے بعد دریافت کیا تھا کہ ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے انسان کی زندگی میں سے 22منٹ کم ہوجاتے ہیں۔ یہ محض ایک نقصان ہے، ورنہ ٹی وی واچنگ اپنے دامن میں کئی خرابیاں چھپائے ہوئے ہے۔ ذرا سوچیے، ہم ٹی وی دیکھنے پر روزانہ جو تین چار گھنٹے خرچ کرتے ہیں، اگر وہ بچ جائیں، تو ان سے کتنا فائدہ اْٹھانا ممکن ہے۔ آپ ورزش کرنے، پارک میں تفریح منانے اور اپنے خاندان کو وقت دینے کے لیے وقت نکال سکتے ہیں۔ یوں نہ صرف آپ کی عمر میں اضافہ ہوگا، بلکہ آپ ذہنی و جسمانی طور پر چْست ہوجائیں گے۔ نیز زندگی سے محبت بڑھے گی۔ذیل میں ایسے دس فوائد پیشِ خدمت ہیں جو ٹی وی نہ دیکھنے سے آپ کو ملیں گے۔ 1۔وقت بچائیے ہمارا قیمتی وقت کھا جانا ٹی وی کی سب سے بڑی خامی ہے۔ ایک تازہ تحقیق کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت روزانہ تین سے چار گھنٹے ٹی وی دیکھتی ہے۔ گویا جاگتے ہوئے ان کا 20سے 25فیصد وقت ٹی وی کھا جاتا ہے۔ اب سوچیے کہ آپ کو اچانک 25فیصد مزید وقت مل جائے۔ یہ فی سال تین ماہ بنتا ہے۔ اس ملنے والے وقت میں آپ ورزش کیجیے، دیگر صحت مند سرگرمیاں اپنائیے اور اپنا معیارِ زندگی بہتر بنائیے۔ایک تخمینے کے مطابق اگر 80سالہ مرد یا عورت روزانہ چار گھنٹے ٹی وی دیکھے، تو یہ عرصہ 116,800 گھنٹے بنتا ہے۔ جبکہ وہ صرف 98,000 گھنٹے کام پر خرچ کرتا ہے۔ یعنی بحیثیت قوم پاکستانی روزانہ کروڑوں گھنٹے یعنی سالانہ اربوں گھنٹے ٹی وی دیکھنے میں ضائع کرتے ہیں۔ 2۔ذہنی دبائو سے نجات بہت سے مرد و زن اہم کاموں کو پسِ پْشت ڈال دیتے ہیں تاکہ ٹی وی دیکھنے کے لیے وقت نکال سکیں۔ بعدازاں ملتوی شدہ کام ان کے سر پر سوار ہو کر انھیں ذہنی دبائو کا شکار بنا ڈالتا ہے۔ مزیدبرآں انھیں یہ خیال بھی دق کرتا رہتا ہے کہ وہ اپنے خاندان والوں اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔ اور جب وہ ذہنی تھکن کا شکار ہو جائیں اور مزید کام کرنے کے لیے اپنے اندر توانائی نہ پائیں تو تو پھر ٹی وی دیکھتے ہیں۔ سو وہ جان لیوا چکر میں پھنس جاتے ہیں۔ چناں چہ ایک ہفتہ ٹی وی سے دور رہیے پھر دیکھیے کہ آپ کی زندگی میں کیسا انقلاب آتا ہے۔ 3۔موٹاپے سے چھٹکارا ٹی وی دیکھتے ہوئے انسان عموماً پروگرام میں کھو جاتا ہے۔ تب وہ ٹی وی دیکھتے کھانا کھا رہا ہو تو عموماً ضرورت سے زیادہ کھا جاتا ہے۔ وجہ یہی کہ اْسے کھانے کی مقدار کا اندازہ ہی نہیں ہوپاتا۔ ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ فی کھانا یوں انسان 250سے 300حرارے زیادہ حاصل کرتا ہے جو اْسے فربہ بنا ڈالتے ہیں۔ سو ٹی وی واچنگ ترک کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ انسان اپنی زائد خوراکی پر کنٹرول کر لیتا ہے۔ 4۔پْرکشش بنئیے کئی پاکستانیوں کی زندگی میں ٹی وی اتنا دخیل ہوچکا ہے کہ ان کی روزمرہ گفتگو دراصل پروگراموں میں ہوئی باتوں کا چربہ ہوتی ہیں اور جب ان سے حقیقی زندگی کے متعلق کوئی سوال پوچھا جائے تو وہ بغلیں جھانکنے لگتے ہیں۔ زندگی بڑی خوب صورت ہے، اْسے غیر فطری ٹی وی پروگراموں کی بھینٹ نہ چڑھائیے۔ سو کوئی تخلیقی کام کرکے خود کو پْرکشش، مقبول اور با مقصد بنائیے۔ مثلاً کسی سماجی سرگرمی میں حصہ لیں، کوئی کتاب لکھیے، تصویر بنائیے۔ ایسی تخلیقی صلاحیتوں کا اِظہار کئی لحاظ سے ممکن ہے۔ 5۔رشتوں کی مضبوطی کئی پاکستانی گھروں میں صبح سے رات تک ٹی وی لگا رہتا ہے۔ اہلِ خانہ اسی کے سامنے کھانا کھاتے اور دیگر سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ نتیجتاًوالدین اور بچوں کو یہ موقع نہیں ملتا کہ وہ آپس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کر سکیں اور اپنے تجرباتِ زندگی ایک دوسرے کو بتائیں۔ یوں ان کے مابین گہرا، جذباتی اور پائیدار رشتہ قائم نہیں ہوپاتا۔ چناںچہ زندگی کا انتہائی قیمتی وقت ضائع کرنے والے اِس ڈبے کو بند کیجیے اور بچوں کے ساتھ کوئی صحت مند سرگرمی اپنائیے۔ 6۔ آرام کا نعم البدل نہیں کئی لوگ ٹی وی یہ سمجھ کر دیکھتے ہیں کہ یوں کچھ آرام مل جائے گا۔ مگر یہ بہت بڑا مغالطہ ہے۔ کیونکہ پروگرام دیکھتے ہوئے ذہن مسلسل مصروف رہتا ہے۔ وہ کرداروں کے جذبات پروسیس کرتا اور آپ کو ذہنی و جسمانی طور پر سرگرم رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی وی پروگرام دیکھنے کے بعد ہم تھکن اور گراوٹ محسوس کرتے ہیں۔ سونے پر سہاگا، زیادہ کھانا کھانے سے طبیعت مزید بھاری ہوجاتی ہے۔ 7۔نئے خیالات سے روشناس ٹی وی دیکھنے والا عموماً کوئی نئی بات نہیں سیکھتا اور نہ ہی نیا تجربہ پاتا ہے۔ وجہ یہی کہ دنیا میں گھومنے پھرنے، لوگوں سے باتیں کرنے اور مختلف کْتب و رسائل پڑھنے سے نئی باتیں حاصل ہوتی ہیں۔ جبکہ ٹی وی دیکھنے سے انسان حقیقی دنیا سے کٹ جاتا ہے۔ سو اِس ڈبے سے چھٹکارا پائیے اور دنیا میں گھوم پھر کے نئے تجربات کریں۔ 8۔ٹی وی کا نشہ اگر بہت زیادہ ٹی وی دیکھا جائے، تو یہ نشہ بن جاتا ہے۔ اسی نشے کی نمایاں علامتیں یہ ہیں: ٭خود کو پْرسکون کرنے کی خاطر ٹی وی دیکھنا۔ ٭مسلسل ٹی وی دیکھنا اور چاہتے ہوئے بھی اس کے سامنے سے نہ اْٹھنا۔ ٭اکثر خود پر غصہ کرنا اور پشیمان ہونا کہ زیادہ ٹی وی کیوں دیکھا جاتا ہے۔ ٭ٹی وی سے دور ہونے پر گھبراہٹ محسوس کرنا۔ اگر آپ ایک ہفتے تک ٹی وی سے دور نہیں رہ سکتے، تب بھی یہ اس کا نشئی بننے کی علامت ہے۔ خوش قسمتی سے ٹی وی دیکھنا عادت ہے، سگریٹ یا ہیروئین پینے کے مانند جسم اس کا عادی نہیں ہوتا۔ اسی لیے انسان کوشش سے بے حساب ٹی وی دیکھنا ترک کر سکتا ہے۔ 9۔فضول خرچی سے بچت ایک اندازے کے مطابق آج 65 سال کا ہونے تک ہر پاکستانی دس تا پندرہ لاکھ اشتہار ٹی وی پر دیکھ لیتا ہے۔ اب بہت سے پاکستانی ٹی وی اشتہار دیکھ کے ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سی چیز خریدی جائے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ٹی وی اشتہار انسان میں ایسی اشیا خریدنے کی تڑپ بھی پیداکرتے ہیں جن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سو ٹی وی سے دور رہنے کے باعث غیر ضروری چیزیں خریدنے کی تمنا بھی دم توڑ جاتی ہے۔ 10۔ایمان کی مضبوطی آخر میں ٹی وی نہ دیکھنے سے بحیثیت مسلمان ہمیں پہنچنے والا بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہمارا ایمان وکردار برقرار رہتا ہے۔ پچھلے چالیس پچاس برس کے دوران پاکستان میں دو نسلیں ٹی وی پر مار دھاڑ سے بھرپور فلمیں، مادرپدر آزاد ڈرامے دیکھتے اور فحش گفتگو سنتے جوان ہوئی ہے۔ نتیجتاً وہ اسلامی و مشرقی اقدار سے عاری ہو کر مادہ پرست بن چکی ہیں۔ اب بزرگوں کے لیے انھیں سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود پوچھا جاتا ہے: والدین سے تربیت میں کہاں کوتاہی ہوئی ہے؟سو یہ حقیقت ہے کہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ کر آپ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں ہی نہیں انقلاب لا سکتے ہیں۔ اس کام کو کل یا پرسوں پر نہ چھوڑئیے، آج ہی سے اپنا لیجیے۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: ٹیلی ویژن نہ دیکھیں فوائد دیکھیں

      Superb


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •