جب شب کے شکستہ زینوں سے مہتاب اترنے لگتا ہے
جب غم کے سرد الاو میں امیدیں بهجنے لگتی ہیں
جب دل کے شوہ سمندر میں آوازیں مرنے لگتی ہیں
جب موسم ہاته نہیں آتے، جب تتلی بات نہیں کرتی
جب زندہ رہنا اک بے معنی کام دکها ئی دیتا ہے
جب آنے والا ہر لمحہ دشنام دکهائی دیتا ہے
جب یاد کے گہرے سناٹے میں چہرے گم ہو جاتے ہیں
جب درد سے بوجهل آنکهوں میں گرداب سے پڑنے لگتے ہیں
جب شمعیں گل ہو جاتی ہیں
جب خواب بکهرنے لگتے ہیں
اس وقت اگر تم آ جاو...!!
Bookmarks