Originally Posted by intelligent086 زخمِ احساس اگر ہم بھی دکھانے لگ جائیں شہر کے شہر اسی غم میں ٹھکانے لگ جائیں جس کو ہر سانس میں محسوس کیا ہے ہم نے ہم اُسے ڈھونڈنے نکلیں تو زمانے لگ جائیں اَبر سے اب کے ہواؤں نے یہ سازش کی ہے خشک پیڑوں پہ ثمر پھر سے نہ آنے لگ جائیں کاش اب کے ترے آنے کی خبر سچی ہو ہم مُنڈیروں سے پَرندوں کو اُڑانے لگ جائیں شعر کا نشّہ جو اُترے کبھی اک پَل کے لئے زندگی ہم بھی ترا قرض چُکانے لگ جائیں سوچتے یہ ہیں ترا نام لکھیں آنکھوں پر چاہتے یہ ہیں تجھے سب سے چھپانے لگ جائیں اِس طرح دن کے اجالے سے ڈرے لوگ سلیمؔ شام ہوتے ہی چراغوں کو بجھانے لگ جائیں ٭٭٭ Nice Sharing..... Thanks
Originally Posted by Dr Danish Nice Sharing..... Thanks
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks