لاکھ مسمار کیے جائیں زمانے والے
آہی جاتے ہیں نیا شہر بسانے والے
اس کی زد پر وہ کبھی خود بھی تو آسکتے ہیں
یہ کہاں جانتے ہیں آگ لگانے والے
اب تو ساون میں بھی بارود برستا ہے
اب وہ موسم نہیں بارش میں نہانے والےسر سے جاتا ہی نہیںوعدہء فروا کا جنوں
مر گئے عدل کی زنجیر ہلانے والےہم نہ کہتے تھے تجھے، وقت بہت ظالم ہے
کیا ہوئے اب وہ ترے ناز اٹھانے والےسائے میں بیٹھی ہوئی نسل کو معلوم نہیں
دُھوپ کی نذر ہوئے پیٹر لگانے والےگھر میں دیواریں ہیں اور صحن میں آنکھیں ہیںسلیم
اتنے آزاد نہیں وعدہ نبھانے والے
Similar Threads:
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks