SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 15 of 15

    Thread: معروف اردو ڈیزائینر صلال یوسف {ابو حمزہ} سے &a

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      معروف اردو ڈیزائینر صلال یوسف {ابو حمزہ} سے &a



      معروف اردو ڈیزائینر صلال یوسف {ابو حمزہ} سے ان کے فن و شخصیت پرایک مکالمہ




      ” انٹرویو: شوکت علی ناز”

      ٭سوال: آپ کہاں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟



      جواب: میری جائے پیدائش جلال پورجٹاں(گجرات) پاکستان ہےاور تعلیم قطر ہی میں حاصل کی اب روزگار کے سلسلہ میں قطر میں مقیم ہوں ۔



      ٭سوال : کب سے قطر میں ہیں اور کچھ اپنے بارے میں بتائیں؟



      جواب: ایک عرصہ سے والدین قطر میں مقیم ہیں ، والد صاحب یہاں ایک مقامی فرم میں کام کرتے ہیں اورمیںبھی ادھر ایک ٹریول ایجنسی میں جاب کر رہا ہوں۔





      میرا اصل نام صلال یوسف ہے ،فارغ وقت میں کچھ اُردو ڈیزائنگ کرلیتا ہوں ، انٹرنیٹ پر جب ڈیزائنگ شروع کی تو ابوحمزہ نام سے یہ سلسلہ شروع کیا۔اب احباب اسی نام سے پہچانتے ہیں، میرے بیٹے کا نام حمزہ ہے سو اُس نسبت سے میںابوحمزہ کہلوانا پسند کرتا ہوں۔



      ٭سوال : آپ کےپسندیدہ شاعروں میں کون سے نام ہیںجن کو پڑھنا اچھا لگتا ہے، اور جن کا کلام ڈیزائن کرنا پسند ہے؟



      جواب: میرادھیان زیادہ تر صوفیانہ شاعری کی طرف ہے اور جب صوفیانہ کلام ڈیزائن کرتا ہوںتوایک عجیب سی کیفیت طاری ہوتی جاتی ہے ۔ بامقصد شاعری اک پیغام لئے ہوتی ہے اور کوشش ہے اچھا پیغام سب تک پہنچے۔



      ٭سوال : اُردو ڈیزائنگ کا آغاز کب اور کیسے کیا؟



      جواب: انٹر نیٹ پر اُردو سے متعلق مواد کی تلاش میں تھا، ایک فورم ھلہ گلہ کا نام دیکھا جہاں اُردو ڈیزائن پہلی مرتبہ دیکھے، یہ 2007 کی بات ہے ،میں نے اس میںشمولیت اختیار کی اور ابتدائی معلومات وہیں سے لیں، سیدخرم شاہ، ملک ندیم، اور حنیف اُللہ مروت نے بہت رہنمائی اور حوصلہ افرائی کی جس وجہ سے آج ڈیزائنگ کررہا ہوں، خاص طور پر خرم بھائی کا ممنون ہوں جن کی رہنمائی آج تک نہیں بھول سکا۔



      ٭سوال : پہلے ڈیزائن کے بارے میں کچھ بتائیں اور اس کام کے سلسلہ میں مزید کیا کرنا چاہتےہیں؟



      جواب: پہلا ڈیزائن 2007 میں بنایا تھا،ا گر کہیں مل گیا تو دیکھ کر خوشی ہوگی، سادہ سفید بیک گراؤنڈ پر کچھ رنگین لفظ تھے، اور وہ میرا پہلا ڈیزائن تھا۔۔۔



      اب میں نے اس سلسلہ میں ایک فورم بنایا ہے، جس کا نام ہی اُردو ڈیزائنر ہے، کوشش ہوتی ہے کہ احباب کی رہنمائی کی جائے اور جن مشکلات یا رُکاوٹوں کا سامنا مجھےہوا ، نئےآنے والے دوستوں کو وہ سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہمارے ایک بہت عزیز دوست جناب عاطف سعد جو کویت میں مقیم ہیں اور میڈیکل کے شعبے سے وابسطہ ہیں، فورم کی تکنیکی ذمہ داری اور احباب کی رہنمائی میں ان کا کوئی ثانی نہیں، اُن کی وجہ سے بہت سارے احباب نےیہ کام سیکھا ، کسی قسم کاعلم پھیلانے کا اپنا ہی مزہ ہے اور یہ کام عاطف بھائی بخوبی کر رہےہیں۔

      یہاںکچھ اور بھی کہنا چاہوں گا ،لگتا ہے کہیں وقت کی تیز رفتاری کے سبب لوگوں کے رجحان میں فرق تو ضرور آیا ہےاوروہ کتاب کے لمس سے ناآشنا ہوتے جارہے ہیں، جن کالے حرفوں کو دیکھ کر اور کاغذ کے لمس سے سکون ملتا تھااب وہ احساس ناپید ہوتا جارہا ہے، ایسے میں ملک باسط حبیب جو لندن میں مقیم ہیں اُن نے شاعری کو ڈیزائنڈ شکل میں پیش کرنے کا کام شروع کیا، کسی بھی کام کو شروع کرنے میں دشواریوں کا سامنا تو ہوتا ہے اور محنت بھی بہت کرنا ہوتی ہے، سو یہ کریڈٹ باسط حبیب کا ہے جس نے اس کام کو انٹر نیٹ پر متعارف کروایا، اور بھی بہت سارے لوگ آتے گئے ،سیکھتے گئے، کئی نئے پلیٹ فارم بنے اور اُس سلسلے کا ایک موڑ اُردوڈیزائنر بھی ہے، جو ماشااللہ گذشتہ چار سال سے اپنے سفر کو کامیابی سے طے کر رہا ہے۔




      لوگ ڈیزائن دیکھنے کے بہانے ہی سہی مگر جو احباب شاعری کا شوق نہیں بھی رکھتےاُنہوںنے بھی ایک بارڈیزائنڈ شاعری کو دیکھااور پسند کیا اس طرح اُردوشاعری سے جن احباب کی کچھ دوری تھی وہ ختم ہوئی،یہی کامیابی کا ایک زینہ ہے۔



      ٭سوال : اُردوشاعری کی ڈیزائنگ سے متعلق کچھ بتائیں کہ کیسے کی جا سکتی ہے اور آپ کے خیال میں کیسا کام ہورہا ہے؟



      جواب: خوبصورت بات ! بہت ضروری ہے سب سے پہلے یہ سمجھ لینا کہ محترم شعرا ءکسی خاص کیفیت کے تحت لکھتے ہیں ، ضروری نہیں کہ ہر وقت ہی لکھیں، اسی طرح کوئی بھی ڈیزائنر جب تک اپنی ذاتی مرضی سے کام نہیں کرے گاوہ کچھ خاص نہیں بنا سکتا، اور نہ ہی زبردستی کچھ بناپائے گا،(بہت معذرت کے ساتھ) کچھ ایسے احباب دیکھے جن کا کام تو اچھا ہے مگر سمجھ سے باہر ہے کہ کس طرح کے لفظوں پر محنت کر ڈالی جن کو شاعری نہیں کہا جاسکتا، اور کچھ فیس بُک پر ایسے نوجوان احباب بھی دیکھنے میں آئے ہیں جو ابھی شاعری کا شوق رکھتے ہوئے کوشش کرتے ہیںلکھنے کی مگر ۔۔۔ او ر وہ اپنے احباب کو فرمائش کر کے یا کسی بھی طرح سے اس کوشش کو ڈیزائن کروا لیتے ہیں، جو میرے خیال میں مناسب نہیں (میں غلط بھی ہوسکتا ہوں) اور کچھ ایسے ہیں جو چاہتے ہیں اُنہوں نے جو بھی لکھا وہ فوراً اُن کو کوئی ڈیزائن کر دے اور وہ لگادیں فیس بُک پر، ایسا کرنےسے ڈیزائنر کبھی میعاری کام نہیں کر پائےگا یہ بات تو طے ہے، مجھ سے کئی احباب ناراض ہیں اسی وجہ سے کہ میں انکار کردیتا ہوں۔



      سب سے پہلے تو شاعری کو بغور پڑھا جائے، اُس کوسمجھا جائے، جو شاعر نے کہا وہ اُسی کو علم ہے کہ کیا محرکات رہے اُس کے پیچھے، اب آگے ایک ڈیزائنر کا کام ہے کہ وہ شاعر کی سوچ کو چھونے کی کوشش کرے، اور اگر منظر کشی کرنا ہے ڈیزائن میں توایسا ہو کہ الفاظ اور تصویر کا ربط ہوآپس میں، بے تُکا پن نہ ہو۔



      یہاں میں ایک بات خاص طور پر کہنا چاہوںگاکہ جو ڈیزائنر ساتھی کام کرتے ہیں اُنہوں نےبہت محنت کی ہوتی اُس کام میں اور ایسا اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگ صرف اور صرف لوگوں کی واہ واہ بٹورنے کے لئے ڈیزائنرز کاکام چوری کرتے ہیں اوراُس پر اپنا نام لکھ کر فیس بُک پر لگا دیتے ہیں، جو بہت ہی گھٹیا کام ہے یقیناً، شاعرکو اپنی ہر تخلیق اپنے بچوں کی طرح عزیز ہوتی ہے اسی طرح ڈیزائنرز کو بھی اپنا کام عزیز ہوتا ہے، جتنی محنت یا وقت لگا کر چوری کیا جاتا ہے کام اگر اُتنے ہی وقت میں وہ بندہ کچھ خود بنا لے تو کم از کم اُس کا ضمیر تو ملامت نہ کرے گا کبھی۔۔مجھ سمیت بہت سارے ساتھیوں کا کام چوری ہورہا ہے، میری التماس ہے اُردو ڈیپارٹمنٹ سے کہ اگر ممکن ہو تو جو احباب شاعری ڈیزائن کرتے ہیں اور اپنے طور پراُردو کی خدمت میں لگے ہیں اُن کو یکجا کیا جائے اور اُن کے کام کو کسی طور تحفظ فراہم کیا جائے، اور کام کو سراہا جائے ۔



      دُکھ تو ہوتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ ڈیزائنرز کو آج تک ٹھیک سےان کا مقام نہیں دیاگیا، اور یہ بھی اک حقیقت ہے کہ بہت جگہوں پر دیکھا ہے کہ اک غزل کسی بھی شاعر کی پیش ہوئی ، اور وہی اگر کسی نے ڈیزائن کر کے لگائی تو دونوں تک لوگوں کی رسائی تو ہوئی مگر کدھر زیادہ ہوئی۔۔۔۔یقیناً ایک ڈیزائنڈ کام کو بہت زیادہ دیکھا گیا اور اگر ایسا ہے تو ڈیزائنر کس جگہ ہے۔۔۔۔کئی بار تو وہ شاعر بھی کچھ توصیفی کلمات کہنے میں رکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔



      میں اپنے بارے میں تو یہی کہہ سکتا ہوں کہ میں شاید جلد ہی اب ڈیزائنگ سے الگ ہوجاؤں ، مگر میری التماس ہے کہ ہمارے ڈیزائنر ساتھیوں کو جس پذیرائی کی ضرورت ہے وہ ملنی چاہیے، اگر شعر سُنا کر یا غزل سُنا کر شاعر یقیناً داد و تحسین کا مستحق ہوتا ہے تو پھر ڈیزائنر کیوں نہیں؟



      ٭ سوال : اپنے ساتھی ڈیزائنرز کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟



      جواب: جہاں تک میں نے دیکھا احباب کا کام بہت ہی خوبصورت اور دیدہ زیب ہوتا جارہا ہے، بہت محنت کرتے ہیں سب ہی، عاطف سعد، شکیل خان، وحیداحمد،اور بہت سارے، جو نئے ساتھی اس کام میں آئےہیں یا نوجوان ہیں، میری اُن سےیہی گُزارش ہے کہ ازراہ کرم میعاری اوربامقصدشاعری کا انتخاب کریںآپ کے کے ڈیزائن سے اک پیغام ملنا چاہئے جو تعمیری اور مثبت ہو۔ ڈیزائنز کی تعداد بڑھانے کی بجائے کام کے میعار کو اہمیت دیں، فیس بک پر خاص طور پر جو احباب دوسروں کا کام اپنے نام سے لگاتے ہیں ایسے عناصر کو سمجھائیں اور سکھائیںکہ ایک ہی وقت میں پانچ ڈیزائن شروع کررکھیں، جیسا موڈ ہواُس ڈیزائن پر کام کریں، جلد بازی سے پرہیز کریں، کسی کی ریکویسٹ پر بھی اگر کام کرنا ہوتواس بات کا خیال رکھیں کہ کام کا میعار کم نہ ہو، اور شاعری بامقصد ہو۔



      ٭ سوال : کسی بھی فن کی قدر کس حد تک ہوتی ہے ہمارے یہاں،اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟



      جواب: دیکھیں قدر تو ہےاس فن کی ،لوگ پسند کرتے ہیں ،سراہتے ہیں، اوربہت سارے لوگ رابطے بھی کرتے ہیں کہ ہماری شاعری ڈیزائن کریں،یہ کامیابی بھی ہے اور پذیرائی بھی کہ کسی رنگ میں تسلیم تو کیا گیا کہ شاعری یا کوئی دوسری تحریر ڈیزائنڈ شکل میں ہو تو لوگ دیکھتے بھی ہیں اور پڑھتے بھی ہیں، مگر پھر وہی بات کہ ڈیزائنر کو وہ کریڈیٹ نہیں دیا جاتا جس کا وہ اصل میں حقدار ہے، اُردواکادمی کے تحت کچھ ایسا ہونا چاہئے کہ تمام ڈیزائنرز کو رجسٹر کیا جائے اور جو سینئر ساتھی ہیں اُن کا کام ایک جگہ جمع ہو اورڈیزائنرز کی بہتری کے لئے کوئی قدم اٹھایا جائے، کسی نہ کسی حد تک اُردوشاعری کے فروغ میں آخر اُن کا بھی کردار ہے، کہیں یہ نہ ہو کہ سب کچھ ضائع جائے اور نئے لوگوں میں یہ رجحان دم توڑ جائے ۔




      Similar Threads:
      Last edited by Aseer e Wafa; 11-14-2014 at 04:45 PM.

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      UmerAmer (01-14-2016)

    3. #11
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: معروف اردو ڈیزائینر صلال یوسف {ابو حمزہ} س&#

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      وعلیکم السلام

      اس تھریڈ پر آپ کی کوئی رائے نہیں تھی اسلیئے آپ کو مینشن کیا۔
      aj kal habib bhai ap busy busy show hoing..






    4. #12
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: معروف اردو ڈیزائینر صلال یوسف {ابو حمزہ} س&#

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      aj kal habib bhai ap busy busy show hoing..
      روزانہ اتنا کام ہوتا ہے ، کیہہ گل اے تینوں دسدا نئیں؟
      آپ کے بلاگ کے لیئے اتنے تھریڈ لگائے ہیں جو مناسب لگیں وہاں پوسٹ کر لینا باقی اسکے بعد بلاگ میں ہی پوسٹ کیا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. #13
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: معروف اردو ڈیزائینر صلال یوسف {ابو حمزہ} س&#

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      روزانہ اتنا کام ہوتا ہے ، کیہہ گل اے تینوں دسدا نئیں؟
      آپ کے بلاگ کے لیئے اتنے تھریڈ لگائے ہیں جو مناسب لگیں وہاں پوسٹ کر لینا باقی اسکے بعد بلاگ میں ہی پوسٹ کیا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
      blog ke thread yahan share karne ki bajaye direct blog par houn..toh ziada sahi rahe ga..aap blog par direct posting kar sakte hain.... aap ki id bana deti hon wahan...lakin pehle aap confirm karain. ke kab se posting start karainge..






    6. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      intelligent086 (01-18-2016)

    7. #14
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: معروف اردو ڈیزائینر صلال یوسف {ابو حمزہ} س&#

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      blog ke thread yahan share karne ki bajaye direct blog par houn..toh ziada sahi rahe ga..aap blog par direct posting kar sakte hain.... aap ki id bana deti hon wahan...lakin pehle aap confirm karain. ke kab se posting start karainge..
      ہمارا فورم بھی حالت بھنگ میں ہے اسلیئے 25000 تھریڈز مکمل ہو لینے دیں


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    8. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (01-19-2016)

    9. #15
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: معروف اردو ڈیزائینر صلال یوسف {ابو حمزہ} س&#

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      ہمارا فورم بھی حالت بھنگ میں ہے اسلیئے 25000 تھریڈز مکمل ہو لینے دیں
      thori si toh pi li hai.chori toh nahi ki hai forum ne. :D.. sahi hai.......haha..






    10. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      intelligent086 (01-19-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •