بولنے دو
بولنے سے مجھے کیوں روکتے ہو؟بولنے دو، کہ میرا بولنا دراصل گواہی ہے مرے ہونے کیتم نہیں بولنے دو گے تو میں سناٹے کی بولی ہی میں بول اٹھوں گامیں تو بولوں گانہ بولوں گا تو مر جاؤں گابولنا ہی تو شرف ہے میراکبھی اس نکتے پہ بھی غور کیا ہے تم نےکہ فرشتے بھی نہیں بولتےمیں بولتا ہوںحق سے گفتار کی نعمت فقط انساں کو ملیصرف وہ بولتا ہےصرف میں بولتا ہوںبولنے مجھ کو نہ دو گے تو مرے جسم کا ایک ایک مسام بول اٹھے گاکہ جب بولنا منصب ہی فقط میرا ہےمیں نہ بولوں گا تو کوئی بھی نہیں بولے گا