فیکٹری ایریا آپریشن میں گرفتار ہونیوالی
فیکٹری ایریا آپریشن میں گرفتار ہونیوالی خاتون حیدرآباد سے لاپتہ نورین لغاری نکلی
http://img.dunyanews.tv/news/2017/Ap...5_48275822.jpg
لاہور کے فیکٹری ایریا میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی گرفتار ساتھی خاتون حیدرآباد سے لاپتہ نورین لغاری نکلی، کالج کارڈ اور والد کا شناختی کارڈ مل گیا، دو ماہ شام میں گزار کر چھ روز پہلے ہی وطن واپس آنے کا بھی انکشاف۔
لاہور: (دنیا نیوز) خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت نورین لغاری کے نام سے ہوئی ہے جو داعش میں شمولیت کیلئے گھر سے فرار ہوئی تھی۔ نورین نے دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارے اور چھ روز قبل ہی پاکستان واپس آئی تھی۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے نورین کا کالج کارڈ، اس کے والد کا شناختی کارڈ اور والد کا خط بھی ملا ہے۔ حساس اداروں نے حیدرآباد پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے۔ نورین دس فروری کو حیدرآباد سے لاپتہ ہوئی تھی۔ وہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔
Re: فیکٹری ایریا آپریشن میں گرفتار ہونیوال
:-?
Thanks for informative and useful sharing
Re: فیکٹری ایریا آپریشن میں گرفتار ہونیوال