ایپل کے لوگو میں ’کھایا ہوا ‘ سیب کیوں استعما&
http://dailypakistan.com.pk/digital_...42075-4712.jpg
ہر بڑی کمپنی اپنی پہچان کے طور پر ایک لوگو(کمپنی کا نشان یا علامت) استعمال کرتی ہے لیکن امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے لوگو کو جو مقبولیت اور شہرت حاصل ہوئی اس کا کوئی ثانی نہیں۔
یہ لوگو ایک سادہ سی تصویر ہے جس میں ایک سیب دکھایا گیا ہے جس کے ایک طرف کاٹنے کا نشان ہے گویا کہ ابھی کسی نے ایک لقمہ لیا ہے۔
گزشتہ 30 سالوں سے لوگ اس نشان کے بارے میں مختلف نظریات پیش کرتے رہے ہیں۔ کسی نے کہا کہ یہ کمپیوٹر سائنس کی اصطلاح بائٹ(Byte) کو ظاہر کرتا ہے تو کسی کا خیال تھا کہ یہ جنت کے پھل سیب کو پہلی دفعہ کھائے جانے کو ظاہر کرتا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے نیوٹن کے سر پر گرنے والے سیب سے بھی جوڑا۔ بالآخر اس شہرہ آفاق لوگو کے خالق جان رینیف سے ہی پوچھا گیا کہ انہوں نے سیب میں کٹ کیوں لگایا؟
جان کا جواب بہت دلچسپ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی بھی پیچیدہ کہانی نہیں ہے بلکہ انہوں نے یہ نشان اس لئے لگایا تھا کہ لوگو اسے چیری کا پھل نہ سمجھ لیں اور چونکہ دنیا بھر کے لوگ سیب کو براہ راست دانت گاڑھ کر کھانا جانتے ہیں اس لئے تصویر سے واضح ہو گیا کہ یہ سیب ہی ہے۔ آج یہ دنیا کا مقبول ترین لوگو ہے اور کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے لے کر گاڑیوں تک پر نظر آتا ہے۔
Re: ایپل کے لوگو میں ’کھایا ہوا ‘ سیب کیوں استعم
ap ki information thori si galat hai jub company ban gayi thi tu sub soch mai par gaye keh name kya rakha jaya kafi discussion hoti rahi akhir tang aker Steve Jobs (was owner of apple company) ne kya jaldi se batao warna mai ye jo apple kha raha hon yehi name rakh don ga tu aise name apple rakha gya aur ye jo ek side se cuta hoa hai wo isi liye hai keh wo itna apple kha chuka tha tu aise loggo bhi ban gya
Re: ایپل کے لوگو میں ’کھایا ہوا ‘ سیب کیوں استعم
Ab ap dono msin se kis ki information sahi hai?..
Re: ایپل کے لوگو میں ’کھایا ہوا ‘ سیب کیوں استعم&
Quote:
Originally Posted by
Ainee
Ab ap dono msin se kis ki information sahi hai?..
meri