PDA

View Full Version : قدرت کا انصاف

ayesha
09-30-2014, 08:50 AM
ہر کسی کی اپنی ہی ایک بسی بسائی دنیا ہے، اور وہ دنیا صرف اس کی ذات پہ محیط ہے......جب وہ خوش ہوتا ہے تو اُسے لگتا ہے جیسے سارا جہاں خوش ہے.... اُس کی خوشی کے شادیانے بجنے لگتے ہیں، اور دنیا اُسے خوشی میں جھومتی نظر آتی ہے.....اور جب وہ رنجیدہ ہوتا ہے، تو اُسے لگتا ہے کہ اُس کا غم ہی دنیا میں سب سے بڑا ہے، وہ دِل میں دنیا کے تباہ ہونے کے تقاضے کرنے لگتا ہے..... کہ مجھ پہ اتنی مصیبت آ گئی اور یہ دنیا اب بھی قائم ہے.....؟ کوئی زلزلہ کیوں نہ آیا.....؟ آسمان سے بجلی کیوں نہیں گری .....?یہ دنیا تباہ کیوں نہیں ہوئی....؟ کاش۔۔۔! کُچھ تو ہوا ہوتامگر وہ یہ بھُولا ہوا ہوتا ہے کہ قدرت کے انصاف کا دائرہ سب کے لیئے یکساں ہے....مگر چونکہ وہ صرف اپنی ہی ذات پہ مُحیط دنیا کو مدِنظر رکھ کر دیکھ رہا ہوتا ہے، اِسی لیئے اُسے دنیا کے باقی لوگوں کی خوشیاں یا غم نظر نہیں آ رہے ہوتے.....درحقیقت جب کسی ایک کے ساتھ اچھا یا بُرا ہوتا رہے تو یہ واقعی ناانصافی ہے، مگر جب یہی صورتِ حال سب کی زندگیوں کو درپیش ہو تو یہ قدرت کا انصاف ہے، ناانصافی نہیں.....

UmerAmer
09-30-2014, 03:23 PM
Very Nice
Keep it up

KhUsHi
10-14-2014, 10:13 AM
Nice sharing

BDunc
10-15-2014, 02:40 PM
Nice nice

intelligent086
11-09-2014, 11:48 PM
ہر کسی کی اپنی ہی ایک بسی بسائی دنیا ہے، اور وہ دنیا صرف اس کی ذات پہ محیط ہے......جب وہ خوش ہوتا ہے تو اُسے لگتا ہے جیسے سارا جہاں خوش ہے.... اُس کی خوشی کے شادیانے بجنے لگتے ہیں، اور دنیا اُسے خوشی میں جھومتی نظر آتی ہے.....اور جب وہ رنجیدہ ہوتا ہے، تو اُسے لگتا ہے کہ اُس کا غم ہی دنیا میں سب سے بڑا ہے، وہ دِل میں دنیا کے تباہ ہونے کے تقاضے کرنے لگتا ہے..... کہ مجھ پہ اتنی مصیبت آ گئی اور یہ دنیا اب بھی قائم ہے.....؟ کوئی زلزلہ کیوں نہ آیا.....؟ آسمان سے بجلی کیوں نہیں گری .....?یہ دنیا تباہ کیوں نہیں ہوئی....؟ کاش۔۔۔! کُچھ تو ہوا ہوتامگر وہ یہ بھُولا ہوا ہوتا ہے کہ قدرت کے انصاف کا دائرہ سب کے لیئے یکساں ہے....مگر چونکہ وہ صرف اپنی ہی ذات پہ مُحیط دنیا کو مدِنظر رکھ کر دیکھ رہا ہوتا ہے، اِسی لیئے اُسے دنیا کے باقی لوگوں کی خوشیاں یا غم نظر نہیں آ رہے ہوتے.....درحقیقت جب کسی ایک کے ساتھ اچھا یا بُرا ہوتا رہے تو یہ واقعی ناانصافی ہے، مگر جب یہی صورتِ حال سب کی زندگیوں کو درپیش ہو تو یہ قدرت کا انصاف ہے، ناانصافی نہیں.....

بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔