PDA

View Full Version : سال ہی بدلتے ہیں وقت کب بدلتا ہے



ayesha
09-26-2014, 04:15 PM
سال ہی بدلتے ہیں
وقت کب بدلتا ہے ؟
میں نے سارے خوابوں کو
آج پهر نکالا ہے
سوچتی ہوں حیرت سے...
یہ تو اب بهی زندہ ہیں
انکے پهول ہونٹوں پر کیسی مسکراہٹ ہے
روشنی ہے آنکهوں میں
خواہشوں کو پیتے ہیں
دل میں رهنے والے سب، اس طرح ہی جیتے ہیں پوچهتے ہیں مجه سے وہ
" تم کہاں سے آئے ہو ؟
خوابناک لمحوں کو پر عذاب مت کرنا
تم سے پہلے اک تاجر ہم کو یاں پہ لایا تها
اسکے لوٹ آنے تک ہم سےبات مت کرنا خواب خواب ہوتے ہیں
ان کو کیا خبر ہے کہ
وقت کے مسافر کو
عمر کی رفاقت نے
نقش نقش بدلا ہے
نقش جب بدلتے ہیں
خواب اپنے مالک کی شکل بهول جاتے ہیں سال آتے جاتے ہیں ، سال آئیں جائیں گے
اور آنے جانے میں ایک دن وہ آئے گا
ہم یہاں نہیں ہوں گے
خواب تو یہیں ہوں گے سال ہی بدلتے ھیں
وقت کب بدلتا ہے

BDunc
10-24-2014, 03:14 PM
KHoob