PDA

View Full Version : : فرسودہ لوگ



Arosa Hya
09-25-2014, 12:35 PM
" یار جہاں تک میرا خیال ہے تمہاری عمر 28، 29 سال ہے-
لیکن تمھارے چہرے پر 60 برس کی سنجیدگی ہے، تم نے کبھی شیشے میں اپنی شکل دیکھی، ابھی سے تمھارے چہرے پر جھریاں پڑنا شروع ہو گئیں ، تمھارے سر میں سفید بال ہیں، تمہاری گردن پنڈولم بنتی جا رہی ہے، تمہاری ٹانگیں ہر وقت ہلتی رہتی ہیں، غصہ تمہاری ناک پر دھرا رہتا ہے ، چڑچڑے اتنے ہو چکے ہو کہ بچوں کی باتیں تمھارے اعصاب پر بوجھ بن جاتی ہیں، گھر میں ہوتے ہو تو سب سہمے رہتے ہیں، چلے جاتے ہو تو سب دعائیں کرنے لگتے ہیں-
یا الله خیر تم کیا
بنتے جا رہے ہو- "
میں سنتا ہوں تو احترم سے کہتا ہوں-
" ابا جی زندگی بڑی مشکل ہے ،زندہ رہنے کے لئے بڑی کوشش کرنا پڑتی ہے-
آپ کے سامنے ہوں گھر چلانے کے لئے دو دو نوکریاں کرتا ہوں، سارا دن دوڑ دھوپ میں گزر جاتا ہے-
اس محنت کے بعد مزاج میں گرمی، سردی نہ ہے تو کیا ہو-"
وہ دوبارہ قہقہہ لگاتے ہیں اور کہتے ہیں " تم پر الله تعالیٰ کا کتنا کرم ہے، گاڑی ہے، رہنے کے لئے اپنا گھر ہے ، دو پیارے بچے ہیں، لوگ تمہاری عزت کرتے ہیں، آمدنی بھی اچھی ہے، گھر میں کوئی بیماری نہیں، کوئی مشکل کوئی مصیبت نہیں لیکن اس کے باوجود تم چوبیس گھنٹے پریشان رہتے ہو، افراتفری اور انتشار میں رہتے ہو، ادھر سے ادھر اور ادھر سے ادھر بھاگتے رہتے ہو کیوں ؟
کیونکہ تم ناشکرے ہو ، الله کی نعمتوں کے منکر ہو ، دولت کی ہوس میں، آگے بڑھنے کی کوشش میں خدا کو بھول چکے ہو،
تم میں اور ہم میں یہی فرق ہے، ہم مشکل ہوتی یا آسانی اس کو نہیں بھولتے تھے لہٰذا زندگی میں ہمارے لئے امن ہی امن اور سکون ہی سکون تھا-
لیکن تم مشکل ہو یا آسانی ،کبھی اس کو یاد نہیں کرتے لہٰذا زندگی تمھارے لئے مشکل ہی مشکل ہے، بے آرامی ہی بے آرامی، بے چینی ہی بے چینی ہے-"
یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب میں "ہوں" کر کے اٹھ جاتا ہوں کیونکہ میں ایک مصروف آدمی ہوں-
اتنا مصروف آدمی جس کے پاس پرانے اور فرسودہ لوگوں کی "پرانی" اور "فرسودہ" فلاسفی کا جواب دینے کے لئے کوئی وقت نہیں-



از جاوید چودھری ، زیرو پوانٹ، عنوان: فرسودہ لوگ ، صفحہ نمبر 25

BDunc
10-15-2014, 02:17 PM
V good

KhUsHi
08-21-2015, 04:13 PM
Great sharing