PDA

View Full Version : ایشین گیمز، پاکستان نے اسکواش کے بعد ہاکی 



intelligent086
09-21-2014, 10:05 AM
ایشین گیمز، پاکستان نے اسکواش کے بعد ہاکی میں بھی کامیابی سمیٹ لی

http://img.dunyanews.tv/news/2014/September/09-20-14/news_big_images/237510_22979011.jpg

ایشین گیمز کے پہلے روز پاکستان نے اسکواش کے بعد ہاکی میں بھی کامیابی سمیٹ لی۔ قومی ہاکی ٹیم نے اعزاز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے سری لنکا کو چودہ صفر کی کراری شکست دی۔
انچیون: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا میں شروع ہونے والی 17 ویں ایشین گیمز کے پہلے روز اسکواش کے پہلے مرحلے میں پاکستانی پلیئر فرحان محبوب نے اردن کے محمد خلیل کو زیر کر کے ایونٹ کی پہلی کامیابی اپنے نام کی۔ فرحان محبوب نے حریف کھلاڑی کو 1-3 سے مات دی۔ روئنگ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں قومی ٹیم مقررہ فاصلہ 7 منٹ 24 اعشاریہ نو چار سیکنڈز میں طے کر پانچویں نمبر پر رہی۔ مینز ٹینس کے پہلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے قطر کو شکست دی۔ پاکستانی مینز ٹیم نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستانی ویمنز ٹینس اسٹارز کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ مینز والی بال پول بی کے مقابلوں میں کویت نے قومی ٹیم کے خلاف 0-3 سے کامیابی سمیٹی۔ ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے سری لنکا کو شاندار مقابلے کے بعد0-14 سے زیر کر دیا ۔ ویمن وشو مقابلوں میں بھی گرین شرٹس نہ جیت سکیں۔