PDA

View Full Version : نامِ حق سے جو پرچم کھلا حمد کا



intelligent086
09-19-2014, 09:54 PM
نامِ حق سے جو پرچم کھلا حمد کا رنگ چاروں طرف چھا گیا حمد کا

لحظہ لحظہ ہے شانِ الہٰی نئی
ذائقہ بھی ہے پل پل نیا حمد کا

نیم شب کو نجوم اس کی باتیں کریں
صبح دم چھیڑے نغمہ صبا حمد کا

شامل اس میں خلائق جہاں در جہاں
از ازل تا ابد سلسلہ حمد کا

اس کی تسبیح کرتے ہیں سب نجم و گُل
کارواں ہے رواں جا بجا حمد کا

نَو بنَو اس کے امکان آشوب میں
دَور چلتا رہے گا سدا حمد کا

اس کو پھیلانا چاہوں حدِ عمر تک
جب ملے لمحۂ دلکشا حمد کا

حمد کرنے میں احمد سا کوئی نہیں
جسکے دم سے ہے گلشن ہرا حمد کا

کیا خبر ہے کہ تائبؔ وہ مقبول ہو
جو بیاں رہ گیا اَن کہا حمد کا
٭٭٭

BDunc
09-25-2014, 06:30 PM
KHoob