PDA

View Full Version : اللہ تعالیٰ ہے جہانوں کا اجالا



intelligent086
09-19-2014, 09:47 PM
اللہ تعالیٰ ہے جہانوں کا اجالا ہر آن ہے روپ اس کا نیا اور نرالا

ہر موجِ نفس اس کی عنایات شاہد
ہر رنگِ سحر اس کی صداقت کا حوالہ

سیّاروں پہ آثارِ نمو اس کے کرشمے
صحرا میں جھلک اس کی دکھائیں گل و لالہ

جنگل میں شجر اس کی توجہ سے ہرے ہیں
ہر نوعِ خلائق کا وہی پالنے والا

کرتا ہے مداوا وہ پریشانیِ دل کا
دیتا ہے وہی عاجز و بیکس کو سنبھالا

حق اس کے محامد کے بیاں کیسے ہوں تائبؔ
وہ فہم سے برتر ہے، وہ ادراک سے بالا
٭٭٭

BDunc
09-25-2014, 06:30 PM
KHoob