PDA

View Full Version : خدا کے نامِ نامی سے سخن ایجاد کرتا ہوں



intelligent086
09-19-2014, 09:44 PM
خدا کے نامِ نامی سے سخن ایجاد کرتا ہوں کرم یہ بھی ہے اُس کا میں جو اُس کو یاد کرتا ہوں

اُس کے ذکر سے پاتا ہوں اطمینان کی دولت
اُسی کی آیتوں سے صحنِ جاں آباد کرتا ہوں

وہی زادِ نفس میرا، وہی فریاد رس میرا
میں جب کرتا ہوں، اُس کے سامنےفریاد کرتا ہوں

میں عکس اُسی کے پاتا ہوں ہر آئینے میں فطرت کے
میں اس کی حکمت و قدرت پہ دل سے صاد کرتا ہوں

مجھے اس میں خوشی اللہ کی محسوس ہوتی ہے
نبیﷺ کی نعت سے جب اہلِ حق کو شاد کرتا ہوں

معافی مانگتا ہوں اپنے آقاﷺ کے وسیلے سے
میں اپنی جان پر جب بھی کوئی بیداد کرتا ہوں

متاعِ دنیوی سے جنسِ کاسد کے لئے تائبؔ
سکونِ قلب اپنا کیوں عبث برباد کرتا ہوں
٭٭٭

BDunc
11-18-2017, 09:39 PM
Excellent

Veedoo
11-18-2017, 11:36 PM
buhat aala

intelligent086
11-19-2017, 02:55 AM
جزاک اللہ خیراً کثیرا