PDA

View Full Version : نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا؟



Ali_
09-19-2014, 04:20 PM
نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا؟
کاغذی ہے پیرہن، ہر پیکرِ تصویر کا
جذبہ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے
سینہ شمشیر سے باہر، ہے دم شمشیر کا
کاو کاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ!
صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا