PDA

View Full Version : آنکھیں



intelligent086
09-18-2014, 09:31 PM
آنکھیں


ہم ستارہ!

ہم ستارہ!
دید کی گہرائیوں میں
کون سی آنکھیں رکھی ہیں
دل کی آنکھیں
یا کسی سپنوں بھرے چہرے پہ چپکی
چھوٹی چھوٹی خوبصورت
گڑیا جیسی گول آنکھیں ۔۔
ہم ستارہ!
ہم ستارہ!
رات کی آنکھیں بھی ہوتی ہیں
مگر دن کے اجالے میں
دکھائی ہی نہیں دیتیں
سنا تم نے
کسی آواز کی کرنیں دہائی ہی نہیں دیتیں
جو زندہ ہیں
انہیں یادوں میں آنے کے لئے
مرنا پڑے گا
زندگی کی چھوٹی چھوٹی
دکھ بھری خوشیاں
مگر ہم کو رہائی ہی نہیں دیتیں
ذرا جلدی چلو۔ اب وقت کم ہے
کاغذوں کے ڈھیر میں گم
روشنی کا دم گھٹے گا
کچھ ہمیں اس کے لئے کرنا پڑے گا!
ہم ستارہ!
ہم ستارہ!
دن کی آنکھیں کس قدر ویران ہیں
بادل بہت نیچے اتر آئے ہیں
چاہو تو پکڑ لو ہاتھ سے
سورج ابھی گزرے گا
بھاری تیز قدموں سے لڑھکتا بھاگتا
پتوں بھرے فٹ پاتھ سے
کھڑکی کھلی ہے
دیکھنا مت!
دیکھنا مشکل ہے
اپنی آنکھ کی بینائیوں میں
ہم ستارہ!
ہم ستارہ!
کون سی آنکھیں رکھی ہیں
دید کی گہرائیوں میں ۔!!
٭٭٭