PDA

View Full Version : محبت زندگی کا آخری ہتھیار ہے



intelligent086
09-18-2014, 09:28 PM
محبت زندگی کا آخری ہتھیار ہے

محبت جسم کے بستر پہ سوتی ہے
دکھی عورت خدا کا روپ ہوتی ہے

جو راتیں جاگتی ہے، نیند روتی ہے
تکونی خواہشیں
تکمیل کے کن زاویوں کو ڈھونڈتی ہیں
روشنی کا لمس بوسوں کی عبادت ہے
سلگتی ریت کی پابستگی
چھاؤں میں چلنے سے کیں بہتر ہے
مخروطی اذیت کائناتی دائرے تصلیب کرتی ہے
کبھی لفظوں کے ملبے سے بھی سامان سفر ملتا ہے
میری جاں ! کہانی ٹوٹ کر مربوط ہوتی ہے
محبت زندگی کا آخری ہتھیار ہے
لڑتے ہوئے مرنا بہت آسان ہوتا ہے !
محبت
محبت جب بھی ہوتی ہے
ستارہ وار ہوتی ہے
بساط وقت سے باہر
ابد کے پار ہوتی ہے
محبت جب بھی ہنستی ہے
کہیں بجلی چمکتی ہے
کہیں بادل برستے ہیں
ہوا نظمیں سناتی ہے
زمیں پر پھول کھلتے ہیں
پرندے لوٹ آتے ہیں
محبت جب بھی روتی ہے
سمندر پھیل جاتے ہیں
کنارے ڈوب جاتے ہیں
محبت جب بھی سوتی ہے
کسی عورت کے بستر میں
بڑی گہری گھنی نیندیں
بدن پر اوڑھ لیتی ہے
محبت جب بھی مرتی ہے
ابد کی موت مرتی ہے ۔
٭٭٭