PDA

View Full Version : میرے بچے پوچھتے ہیں



intelligent086
09-18-2014, 09:23 PM
میرے بچے پوچھتے ہیں


میرے بچے پوچھتے ہیں
پاپا! جب تم چھوٹے تھے
ریل کی پٹڑی پر چلنا کیسا لگتا تھا

تتلیوں اور پرندوں سے
باتیں کرنا اچھا لگتا تھا
میرے آنسو اندر کی جانب گرتے ہیں
اور مری خاموشی ان کو
بادلوں اور پہاڑوں جیسی لگتی ہے ۔۔
٭٭٭