PDA

View Full Version : مجھے تم دور لگتے ہو



intelligent086
09-18-2014, 09:22 PM
مجھے تم دور لگتے ہو

سنو، بلیک ہول جیسے آدمی!
مجھے تم دور لگتے ہو
افق کی آخری قوسوں کے بیچوں بیچ
اک موہوم سے فلکی جسیمے کی طرح
خاموش اور تاریک

اپنی ہی کشش کے دائمی قیدی
کسی بھی دوسرے ذی روح کے
احساس سے عاری
بہت بھاری!!
٭٭٭