PDA

View Full Version : جنم کا گیت



intelligent086
09-18-2014, 09:22 PM
جنم کا گیت

اگلے جنم میں
ہم تم مل کر
ان رستوں سے گزریں گے
جن پر چلنے کی خواہش
دریا پار اترتے ہی
پانی میں بہہ جاتی ہے
اگلے جنم میں
ہم تم دونوں
ایک محبت کی بے موسم بارش میں
جل تھل جل تھل بھیگیں گے
اور خدا کے ہونٹوں سے
نغمہ بن کر پھوٹیں گے
اگلے جنم میں
لشکر بن کر
اس شہر میں اتریں گے
جس شہر کی گلیوں میں
طوق ندامت پہنے
زخمی روحوں اور قیدی جسموں کا بوجھ اٹھائے
ہم نے کسی پچھلے جنم کا
جیون بھوگا ہے
اگلے جنم میں
مرنے سے پہلے ہم
زندہ رہنے، دکھ سہنے کی جنگ لڑیں گے
٭٭٭