PDA

View Full Version : کون بیماری میں آتا ہے عیادت کرنے؟



intelligent086
09-17-2014, 08:59 PM
کون بیماری میں آتا ہے عیادت کرنے؟

غش بھی آیا تو مِری روح کو رخصت کرنے

اُس کو سمجھاتے نہیں جا کے کسی دن ناصح
روز آتے ہیں مجھ ہی کو یہ نصیحت کرنے


تیر کے ساتھ چلا دل، تو کہا میں نے، کہاں؟
حسرتیں بولیں کہ، مہمان کو رخصت کرنے

آئے میخانے میں، تھے پیرِ خرابات امیر
اب چلے مسجدِ جامع کی امامت کرنے
٭٭٭