PDA

View Full Version : وہ تو سنتا ہی نہیں میں داد خواہی کیا کروں؟



intelligent086
09-17-2014, 08:46 PM
وہ تو سنتا ہی نہیں میں داد خواہی کیا کروں؟

کس کے آگے جا کے سر پھوڑوں الٰہی کیا کروں؟

مجھ گدا کو دے نہ تکلیف حکومت اے ہوس!
چار دن کی زندگی میں بادشاہی کیا کروں؟

مجھ کو ساحل تک خدا پہنچائے گا اے ناخدا!
اپنی کشتی کی بیاں تجھ سے تباہی کیا کروں؟

وہ مرے اعمال روز و شب سے واقف ہے امیر
پیش خالق ادعائے بے گناہی کیا کروں؟
٭٭٭