PDA

View Full Version : نئے لفظوں کی خوشبو



Ali_
09-17-2014, 06:42 PM
نئے لفظوں کی خوشبو


لکھوں وہ لفظ، کسی نے لکھے نہ ہوں اب تک
کروں وہ بات نہ جس سے ہو آشنا کوئی
چُنوں وہ رنگ جو پیدا نہیں ہوئے، لیکن
یہ آگہی کے علم کس لئے بلند کروں

جو میرے ذہن میں جلتا ہے اُس چراغ کی لو
وہ روشنی تو نہیں جس کی آرزو لے کر
ازل سے محوِ سفر ہیں یہ آدمی زادے
سیاہ بخت لئے ۔۔رزق پائے باد بنے
دیارِ ذہن میں جلتے ہوئے چراغ، ٹھہر
تری ضیا ءتو کوئی اور راہ پا لے گی
یہ موجِ سیل ہے رستہ نیا بنا لے گی
مگر یہ قبر سے تاریک بستیاں میری
یہاں چراغ نہیں سُورجوں کی حاجت ہے
ہمارے خوں سے مہکتے ہوئے جواں سُورج
زمانے بھر کےغریبوں کے ترجماں سُورج
جہاں جہاں ہے اندھیرا، وہاں وہاں سورج

میں ایسے لفظ لکھوں گا جو سب کے دل میں ہیں
فقط وہ بات کروں گا جو سب سمجھتے ہیں
اور ایسے رنگ چُنوں گا جو میری گل میں ہیں

intelligent086
09-26-2015, 01:08 AM
عمدہ انتخاب
خوب صورت شیئرنگ کا شکریہ