PDA

View Full Version : وہ چاند جو میرا ہم سفر تھا



intelligent086
09-17-2014, 10:58 AM
وہ چاند جو میرا ہم سفر تھا

دُوری کے اجاڑ جنگلوں میں
اب میری نظر سے چھپ چکا ہے


اِک عمر سے میں ملول و تنہا
ظلمات کی راہگزار میں ہوں
میں آگے بڑھوں کہ لَوٹ جاؤں
کیا سوچ کہ انتظار میں ہوں
کوئی بھی نہیں جو یہ بتائے
میں کون ہوں کس دیار میں ہوں
٭٭٭