PDA

View Full Version : یہ عُمر بھر کا سفر اور یہ رائیگانی تری



intelligent086
09-16-2014, 11:59 PM
یہ عُمر بھر کا سفر اور یہ رائیگانی تری
یہ عُمر بھر کا سفر اور یہ رائیگانی تری
کہاں گئی اے میرے دِل وہ خوش گمانی تری

یہاں پہ کون اندھیروں میں ساتھ چلتا ہے
توُ اب بھی ساتھ مِرے ہے یہ مہربانی
تجھے خبر نہیں ہم دیکھ کر بہت روئے
نئی کتاب میں تصویر اِک پُرانی تری
ابھی سے آبلے پڑنے لگے ہیں پاؤں میں
ابھی تو دُور ہے منزل سفر کہانی تری
بھُلائے بیٹھے ہیں اور اپنے حال میں خُوش ہیں
تُو آ کے دیکھ کبھی ہم نے بات مانی تری