PDA

View Full Version : لہُو تک آنکھ سے اَب بہہ لیا ہے



intelligent086
09-16-2014, 11:49 PM
لہُو تک آنکھ سے اَب بہہ لیا ہے
بہت تھا جَبر لیکن سہہ لیا ہے

عذاب ہجر اَب واپس پلٹ جا
بہت دِن ساتھ میرے رہ لیا ہے
نمیَ آنکھوں سے جاتی ہی نہیں ہے
ستم اس دِل نے اِتنا سہہ لیا ہے
یہ دل کوئی ٹھکانہ چاہتا ہے
بہت دن راستوں میں رہ لیا ہے
تجھے کہنا تھا جو احوال دِل کا
درودیوار سے ہی کہہ لیا ہے