PDA

View Full Version : یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی



intelligent086
09-16-2014, 11:39 PM
یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی
پڑی ہُوئی تھیں مُجھے کِتنی عادتیں اُس کی

یہ میرا سارا سَفر اُس کی خوشبوؤں میں کٹا
مجھے تو راہ دکھاتی تھیں چاہتیں اُس کی
گِھریہُوئی ہوں میں چہروں کی بھیڑ میں لیکن
کہیں نظر نہیں آتیں شباہتیں اُس کی
مَیں دُور ہونے گلی ہوں تو ایسا لگتا ہے
کہ چھاؤں جیسی تھیں مجھ پر رفاقتیں اُس کی
یہ کِس گلی میں یہ کِس شہر میں نِکل آئے
کہاں پہ رہ گئیں لوگو صداقتیں اُس کی
میں بارشوں میں جُدا ہو گئی ہوں اُس سے مگر
یہ میرا دل، مِری سانسیں امانتیں اُس کی