PDA

View Full Version : اندیشوں کے شہر میں رہنا پڑ جائے گا



intelligent086
09-16-2014, 11:35 PM
اندیشوں کے شہر میں رہنا پڑ جائے گا
بالآخر ہر دُکھ کو سہنا پڑ جائے گا
وقت کی گردش میں آئے تو جان لیا ہے
جھُوٹی بات کو سچّی کہنا پڑ جائے گا
اُس کی یاد کے منظر میں اب رات گئے تک
آنسو بن کر آنکھ سے بہنا پڑ جائے گا
جس لہجے کی خُوشبو ہر پَل ساتھ رہی ہو
اَسے بھی اب بیگانہ کہنا پڑ جائے گا