PDA

View Full Version : کُچھ بھی کر گزرنے میں دیر کِتنی لگتی ہے



intelligent086
09-16-2014, 12:58 AM
کُچھ بھی کر گزرنے میں دیر کِتنی لگتی ہے
برف کے پگھلنے میں دیر کِتنی لگتی ہے
اُس نے ہنس کے دیکھا تو مُسکرا دیے ہم بھی
ذات سے نکلنے میں دیر کِتنی لگتی ہے
ہجر کی تمازت سے وصَل کے الاؤ تک
لڑکیوں کے جلنے میں دیر کِتنی لگتی ہے
بات جیسی بے معنی بات اور کیا ہو گی
بات کے مُکرنے میں دیر کِتنی لگتی ہے
زعم کِتنا کرتے ہو اِک چراغ پر اپنے
اور ہَوا کے چلنے میں دیر کِتنی لگتی ہے
جب یقیں کی بانہوں پر شک کے پاؤںپڑ جائیں
چوڑیاں بِکھرنے میں دیر کِتنی لگنی ہے